ن لیگی شیرازہ بکھرنے کو ہے اور شریف برادران اب اپنی جماعت کو شکست سے نہیں بچا سکتے: ملک اشفاق جلیانہ

544638_508103399249354_212392213_n

پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ پی پی 161 سے شہباز شریف کے مد مقابل ملک اشفاق جلیانہ نے کہا ہے کہ اب ن لیگی شیرازہ بکھرنے کو ہے اور شریف برادران اب اپنی جماعت کو شکست سے نہیں بچا سکتے – اپنے انتخابی حلقہ میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی مقبولیت کا گراف جو پٹواریوں اور پولیس کے ذریعے قائم کیا گیا ہے پٹخ دیا جائے گا، اور انتخابات کے بعد شریف برادران کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا ،انہوں نے کہا کہ 1981 ء سے اب تک اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے قومی سرمایہ لوٹ کر بیرون ملک بہت زیادہ اثاثے بنا لئے ہیں اور وہ اب بھی عام انتخابات کے متوقع نتائج کے پیش نظر نئی لوٹ مار کر کے بیرون ملک جا بسنے کے چکر میں ہیں ، انہوں نے کہا کہ اب انہیں بھاگنے نہیں دیا جائے گا اور لوٹے گئے قومی سرمایہ کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا – – انہوں نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں کھوکھلے نعروں ، جھوٹے دعوؤں اور گمراہ کن لولی پاپ کے بجائے عوام صرف کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے جس کے نتیجہ میں مقبول ترین عوامی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی شاندار کامیابی حاصل کر کے پنجاب سمیت ملک بھر میں حکومت بنائے گی – جلسہ سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں امجد جٹ اور چوہدری اسلم کے علاوہ کئی پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا –

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں