تاج محمد لنگاہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: میاں منظور احمد وٹو

dsc_0449

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرمیاں منظور احمد وٹو کی جانب سے پاکستان سرائیکی پارٹی کے بانی بیرسٹر تاج محمد لنگاہ کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت و پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے – اپنے تعزیتی پیغام میں میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ ملک و قوم کے لئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا – وہ ترقی پسند دانشور اور تعمیری سوچ رکھنے والے رہنما تھے جنہوں نے شہید بھٹو کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے غریب عوام کی حالت بدلنے کے لئے انتھک کام کیا اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کی حیثیت سے قابل قدر خدمات سرانجام دیں – میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ مرحوم جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دور کرنے اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے آخر دم تک جدوجہد کرتے رہے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے مشن کی تکمیل یقینی بنائے گی اور جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنا کر سرائیکی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے گا –

اپنا تبصرہ بھیجیں