شہباز شریف کو ہرا کرمیاں منظور احمد وٹو کو اس نشست کا تحفہ دونگا: اشفاق جلیانہ

544638_508103399249354_212392213_n

پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 161 اشفاق جلیانہ نے کہا ہے کہ دعوی کرتا ہوں کہ شہباز شریف میرے مقابلے میں جیت نہیں سکتے – شہباز شریف کو ہرا کر منظور احمد وٹو کو اس نشست کا تحفہ دونگا – پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے جس کے قائدین نے ملک و قوم کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے نئی تاریخ رقم کی ، کارکنو ں نے ظلم ، جبر ، تشدد ، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ، کوڑے کھائے مگر اپنے مشن پر آج تک ڈٹے ہوئے ہیں ، انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران ملک اشفاق جلیانہ اور امجد جٹ حلقہ این اے 128 سے امیدوار امجد جٹ اور پی پی 161 سے اشفاق جلیانہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن نظریاتی اساس رکھتے ہیں اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر اپنے نظریہ سے جڑے ہوئے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ تمام مخالفین مل کر بھی شہید بھٹو کا ووٹ بنک کم نہیں کر سکے ، بلکہ موجودہ حکومت کی کارکردگی اور قیادت کے تدبر سے وسیع تر قومی مفاہمت بڑھنے کے باعث بھٹو ووٹ بینک میں اضافہ ہو رہا ہے ،، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلا امتیاز تمام غریب اور نظر انداز شدہ طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے ،

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں