پروٹوکول سے لگتا ہے شہباز شریف کا دور حکومت بدستور چل رہا ہے دونوں بھائیوں کی سیکیورٹی پر 761 افراد تعینات ہیں، صدر پی پی پنجاب
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرمیاں منظور احمد وٹو نے نوازشریف اور شہباز شریف کیلئے سیکیورٹی کے نام پر حکومتی مراعات پر تحفظا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شریف برادران کی سیکیورٹی پر 761 افراد تعینات ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور پروٹوکول سے لگتا ہے شہباز شریف کا دور حکومت بدستور چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت حسین سابق وزیراعظم اور چوہدری پرویز الٰہی سابق نائب وزیراعظم ہیں لیکن ان کی سیکیورٹی پر چند اہلکار مامور ہیں۔ منظور وٹو نے کہاکہ کہ شریف بردران کی سیکیورٹی کیلئے ایلیٹ فورس کے317اور پولیس کے 302اہلکار مختص ہیں جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کے108اور ڈسٹرکٹ پولیس کے34اہلکار بھی شہباز شریف کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔