نگران وزیر داخلہ کو فی الفور ان کے منصب سے سبکدوش کر دیا جائے: پیپلز پارٹی پنجاب

534378_158364807634616_2104032123_n

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر عزیز الرحمان ، طارق گجر اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامر خان نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کو اپنی غیر جانبداری ہر صورت برقرار رکھنی چاہئے – بصورت دیگر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جانا چاہئے – پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران وفاقی وزیر داخلہ اپنے بیانات اور میڈیا سے بات چیت میں برملا جانبداری کا مظاہرہ کر چکے ہیں جس پر تمام جمہوری ، سیاسی جماعتوں کے احتجاج پر الیکشن کمیشن نے انہیں طلب بھی کیاہے – تاہم ان کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی جس سے تمام جمہوری جماعتوں کے تحفظات اور شفاف انتخابات کے حوالہ سے خدشات بڑھ رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کے پاس صرف شفاف انتخابات کا مینڈیٹ ہوتا ہے اور یہ ذمہ داری نبھانے کے لئے نگران وزراء کی غیر جانبداری بنیادی شرط ہے جبکہ نگران وفاقی وزیر داخلہ خود کو صرف ایک ہی جماعت کے حامی کے طور پر رجسٹر کرار رہے ہیں – جو عیر مستحسن ہی نہیں لائق تعزیر بھی ہے انہوں نے کہا کہ نگران وزیر داخلہ کو فی الفور ان کے منصب سے سبکدوش کر دیا جائے تاکہ ان کی کھلم کھلا جانبداری سے پیدا شدہ خدشات عوامی اضطراب بڑھانے کا سبب نہ بنیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ اس معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچائے بصورت دیگر شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو گا اور غیر یقینی صورتحال ملک و قوم کے لئے نقصان کا باعث بنے گی –

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں