میاں منظور وٹو کی اسلام آباد بم دھماکوں کی شدیدمذمت،حکومت سےدھشتگردی کے خاتمے کیلۓ واضع پالیسی بنانے کا مطالبہ

1743725_374696022668159_569577526_n

پکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سبزی منڈی میں بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہےاور گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے جس میں 23 معصوم شہری ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے ہیں۔

پی پی پی پنجاب سکریٹریٹ سے جاری ہونے والی ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ دھشت پسند عناصر بم دھماکے کرکے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، جب کہ حکومت اب تک کنفیوژن کا شکار ہے، اور ریاست کی رٹ قائم کرنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔

پاکستان موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی کی کارروائیوں کی لپیٹ میں ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دھشتگردی کے خاتمے اور دھشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلۓ واضع حکمت عملی اختیار کرے , موجودہ پالیسی سے دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں