Terror attacks despite peace talks are incomprehensible: Mian Manzoor Wattoo

10155125_757135450963649_6424354340092384412_n

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر ظہرانے پر ان سے ملاقات کی

اس موقع پر دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا مزید برآں میاں منظور احمد وٹو نے اسلام آباد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دوران اس قسم کی دہشت گردی ناقابل فہم ہے حکومت ایسی کاروائیوں کے پس پردہ حقائق کی تہہ تک پہنچے اور اس کا سدِباب کرے، انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گڑی میں پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہے ان کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کرے گی، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جعلی ریکارڈ بنائے جا رہے ہیںیوتھ فیسٹیول کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا جا رہاہے یوتھ فیسٹیول میں ریکارڈ وں پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں، پنجاب حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے انہوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول کے نام پر بلدیاتی انتخابات کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے۔
1102154327-1

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں