#PPP will actively take part in the general elections: Bilawal Bhutto Zardari @BBhuttoZardari

562981_438636632891549_1160504054_n
Former PM Yousuf Raza Gilani briefed Bilawal Bhutto Zardari regarding political situation in Punjab.
PPP Chairman Bilawal Bhutto Zardari telephoned former Prime Ministers Syed Yousuf Raza Gilani and Raja Pervez Ashraf and discussed political situation with them.
They also discussed seat adjustment with other parties and nomination of PPP candidates in the general elections.
Talking to them Bilawal Bhutto Zardari said PPP will actively take part in the general elections and re-emerge as a winning party.
Yousuf Raza Gilani briefed Bilawal Bhutto Zardari regarding political situation in Punjab.

پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ عناصر ملک میں الیکشن کا التوا چاہتے ہیں، یہ عناصر وہی ہیں جنہوں نے 1990ءمیں انتخابات کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی، پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ مل کر انتخابات کو ملتوی کرنے کے لئے کی جانے والی تمام سازشوں کو ناکام بنادے گی اور آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کی جائے گی۔ وہ بدھ کو پیپلز پارٹی کراچی میڈیا سیل میں ویڈیو لنک پر پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماﺅں اور سابق وزراءاعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور میاں منظور احمد وٹو سے گفتگو کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ان رہنماﺅں سے ملک کی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات خصوصاً پنجاب میں پیپلز پارٹی کی انتخابی حکمت عملی اور مختلف جماعتوں سے ہونے والی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بےنظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی او رجمہوریت کے استحکام کےلئے مزید کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت عوام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کی گئیں، اب بھی سازشیں کی جارہی ہیں لیکن یہ سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں