بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کے کم و بیش 4 کروڑ نئے اور نوجوان ووٹرز ملک میں جمہوریت کے راہرو بنیں گے: ذکریا بٹ

65333_435177886570757_5159208_n

پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری ذکریا بٹ نے کہا ہے کہ اقبال اور قائد کے خواب پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت پیپلز پارٹی ہے ، پیپلز پارٹی کے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کے کم و بیش 4 کروڑ نئے اور نوجوان ووٹرز ملک میں جمہوریت کے راہرو بنیں گے – انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی شہید قائد محترمہ بینظیر بھٹو کی اس سوچ پر عمل پیرا ہے اور جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر اسے آگے بڑھا رہی ہے کہ جمہوریت کا ٹھوس حل ہے -پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اغیار کی سازشوں اور اپنوں کی غلطیوں کے باعث پاکستان اپنے قیام سے اب تک نصف سے زائد عرصہ تک آمریتوں کے شکنجے میں رہا ہے جس کے باعث یہاں جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم نہیں ہو سکے – انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی منشور عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہے جسے عوام میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کا طویل ریکارڈ رکھنے والی ملک کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت پیپلز پارٹی کو تمام مسائل کا ادراک ہے اور وہ انہیں حل کرنے کے لئے کوشاں ہے-انہوں نے کہا کہ 11 مئی کا سورج تمام جمہوریت مخالف عناصر کے لئے عبرتناک شکست کا پیام لے کر طلوع ہو گا اور جیت عوام کی ہو گی –

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں