پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن دفاترکھولنے اور کتابچہ شائع کر نیکی ہدایت کر دی

حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار فخر الاسلام کے قتل کی مذمت قائم علی شاہ سندھ کی سطح پر ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مذاکرات کا آغاز کرینگے
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن مہم کے سلسلے میں ملک بھر کے تمام علاقوں میں پارٹی کے الیکشن دفاتر فوری قائم کرنے اور وہاں پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کےامیدواروں کوعوام سے ملاقاتیں کرنے کی ہدایت دی ہے۔اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار فخر الاسلام کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے پارٹی قیادت کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر کم از کم 5 صفحات پر مشتمل ایک کتابچہ شائع کریں اور اس میں پارٹی منشور اور پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی کا خلاصہ پیش کیا جائے۔بلاول نے حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار فخر الاسلام کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

564485_510113959035790_328471985_n

پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر کے تمام علاقوں میں پارٹی کے الیکشن دفاتر فوری قائم کیے جائیں اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے پارٹی امیدوار اپنے اپنے متعلقہ حلقوں میں مرکزی الیکشن دفاتر میں کم از کم 6 گھنٹے اپنی حاضری یقینی بنائیں اور علاقہ معززین اور عوام سے ملاقاتیں کریں۔

انھوں نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر 5 صفحات پر مشتمل انگریزی، اردو اورتمام علاقائی زبانوں میں ایک کتابچہ شائع کرائے اور اس میں پارٹی منشور اور پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی کا خلاصہ پیش کیا جائے۔ وہ جمعرات کو کراچی میں پارٹی کے الیکشن سیل سے وڈیو لنک کے ذریعے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے پارٹی کے صوبائی صدور سید قائم علی شاہ، منظور وٹو اور انور سیف اللہ اور دیگر رہنمائوں سے بات چیت کررہے تھے۔

 

 بلاول بھٹو زرداری نے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں پارٹی کی انتخابی حکمت عملی اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی۔  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام امیدوار اپنی انتخابی مہم الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق چلائیں اور مخالفانہ تقاریر سے گریز کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی صدر سید قائم علی شاہ کو ہدایت کی کہ وہ سندھ کی سطح پر مسلم لیگ (ق) سے سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے فوری مذاکرات کا آغاز کریں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ خود انتخابی مہم کی نگرانی کررہے ہیں۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں