پیپلز پارٹی کے شعبہ اطلاعات کا اہم اجلاس آج ہوگا

لاہور/کراچی/پشاور/کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے شعبہ اطلاعات کا اہم اجلاس آج اتوار کو دو بجے ہوگا، جس میں کورونا کی وبا کے بڑھتے خطرات، بچائو کی مہم اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں پارٹی کے شعبہ اطلاعات کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

اجلاس وڈیو لنک پر ہوگا ، جس میں مرکزی اور تمام صوبائی سیکریٹری اطلاعات شریک ہوں گے، مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو حیدرآباد سے وڈیو لنک پر شریک ہوں گے، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گی، سید حسن مرتضیٰ، عاجز دھامراہ ، سینیٹر روبینہ خالد ، سردار سربلند خان جوگیزئی ، سعدیہ دانش بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کے پھیلائو ، مستحقین کی امداد کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے کورونا سے نمٹنے کے اقدامات پر بات ہوگی ، کورونا سے بچائو کی حفاظتی مہم مربوط انداز میں چلانے کی حکمت عملی مرتب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں