حلقہ پی پی 187 دیپالپور: ن لیگ کے امیدوار رضا علی گیلانی صادق و امین نہیں رہے- عدالت میں طلب

درخواست گذارکے وکیل محمد مقصود بٹر نے موقف احتیار کیا کہ رضا علی گیلانی صادق اور امین نہیں رہے اور آئین کے آرٹیکل 62-63 کے تحت انہیں نا اہل قرار دیا جائے
fake

حلقہ پی پی 187 دیپالپور سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رضا علی گیلانی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی گئی – عدالت عالیہ کے جسٹس ناصر سعید شیخ اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ٹربیونل نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم کو حکم دیا ہے کہ وہ رضا علی گیلانی کو 16 اپریل کو عدالت میں پیش کریں – درخواست گذارکے وکیل محمد مقصود بٹر نے موقف احتیار کیا کہ رضا علی گیلانی صادق اور امین نہیں رہے اور آئین کے آرٹیکل 62-63 کے تحت انہیں نا اہل قرار دیا جائے – انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رضا علی گیلانی نے 2008 کے الیکشن میں اپنی تعلیم ایم ایس سی ٹیکسٹائل مارکیٹنگ Philadelphia یونیورسٹی ظاہر کی تھی -جبکہ حقیقت میں اس یونیورسٹی میں ایسا کوئی شعبہ ہی وجود نہیں رکھتا – درخواست گذار نے مزید کہا کہ حالیہ الیکشن 2013میں رضا علی گیلانی نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی تعلیمی قابلیت بی اے ظاہر کی ہے – درخواست گزار نے کہا ہے کہ رضا علی گیلانی نے غلط بیانی کر کے آئین کے آرٹیکل 62-63 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے 2008 ء میں یا اب 2013 میں جھوٹ بولا ہے

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں