میر ہزار خان کھوسو کو ملک حبیب کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانی چاہئے تاکہ اس قسم کی ناخوشگوار صورتحال کا اعادہ نہ ہو سکے: تنویر اشرف کائرہ

541624_383063468467147_2098360362_n

پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے نگران وفاقی کابینہ کے ارکان پر سیاسی غیر ضروری اور ذاتی خیالات پر مبنی بیانات دینے پر پابندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مستحسن اقدام قرار دیا ہے – میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ غیر جانبداری نگران کابینہ کے ارکان ے لئے بنیادی شرط ہے تاہم موجودہ نگران سیٹ اپ میں شامل بعض شخصیات خصوصا ” نگران وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب جیسے وزراء نے سیاسی بیانات خصوصا ” ذاتی پسند نا پسند پر مبنی خیالات کے اظہار سے اپنی غیر جانبداری مشکوک بنا دی ہے – انہوں نے کہا کہ میر ہزار خان کھوسو کو ملک حبیب کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانی چاہئے تاکہ اس قسم کی ناخوشگوار صورتحال کا اعادہ نہ ہو سکے – تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ عام انتخابات کے منصفانہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے نگران سیٹ اپ میں شامل تمام شخصیات کے کردار و عمل کی مسلسل مانیٹرنگ بہت ضروری ہے – انہوں نے تو قع ظاہر کی کہ نگران وزیر اعظم الیکشن کمیشن آف پاکستان اور عدلیہ اس جانب فوری توجہ دیں گے –

اپنا تبصرہ بھیجیں