آصف زرداری اور بلاول لاہور آکر پارٹی کو فعال بنائے گے، یو سف اعوان

131470_401373949934255_331242059_o

پاکستان پیپلز پارٹی علماء و مشائخ ونگ پنجاب کے صدر و رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یو سف اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اب پنجاب میں ایک نیا طوفان لائے گی کیو نکہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو زرداری شہر لاہور میں آکر کارکنان کو مزید یکجان اور متحد کر تے ہوئے پارٹی کو فعال بنائے گے جبکہ اس حوالے سے کچھ سیاسی حلقے پر یشانی میں پڑ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈ یٹ کا احترام کر تے ہوئے تسلیم کیا ہے مگر کچھ شاہی حکمران فضول قسم کے سر وے کر واتے ہوئے خود کو مقبول بنا نے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں عوام حقیقت جانتی ہے کہ شاہی منصوبے عوام کے ٹیکسوں سے اپنی مرضی کے مطابق بنا نے والے خادم اعلیٰ پنجاب نے جن عوام کے روزگار اور چھتیں چھینی ہیں اُن کو جتنے پیسے دئیے جا رہے ہیں اُن کو ان پیسوں میں قبریں بھی نہیں مل رہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جوکر وزاء صر ف باتیں کر نے میں مصروف ہیں جبکہ لوٹ مار کا بازار گر م ہے آئندہ کچھ ہی عرصے میں پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہر گھر میں نظر آئے گا اور مفاد پر ستوں کی چھٹی ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں