صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر اظہار افسوس

fazal-kareem

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو ، سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ ، انچارج پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا منیر احمد خان ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامر خان اور نائب صدر عزیز الرحمان چن نے ممتاز عالم دین اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حاجی فضل کریم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت ، بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے – پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم قومی اثاثہ تھے ، وہ اتحاد امت مسلمہ کے داعی اور فروعی اختلافات کے خاتمہ کے لئے اتحاد بین المسالک کے روح رواں تھے – ان کی شاندار ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا –

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں