تحریک انصاف نے کبھی لوٹوں کو اور کبھی جنرل مشرف کے ساتھیوں کو گلے لگایا, پیپلز پارٹی ہمیشہ زندہ رہے گی: منیر احمد خان

542593_234041826733580_734191998_n

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا انچارج منیر احمد خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے گڑھی خدا بخش میں دفن ہونے کا دعوی کرنے والے خود دفن ہو گئے – پیپلز سیکرٹریٹ میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے غیررسمی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی زندہ رہی اور ہمیشہ زندہ رہے گی – انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ایسے بیانات نہ دیں جس سے ان کی شخصیت سوالیہ نشان بن جائے – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شاہ محمود قریشی کو عزت دی ، پنجاب کا صدر بنایا اور وزارت خارجہ کے اہم عہدے پر فائز کیا لیکن انکی اس گفتگو پر عوام میں شدید رد عمل پایا جاتا ہے – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہے – انہو ں نے کہا کہ نہ صرف چاروں صوبوں بلکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی مضبوطی کی علامت ہے ، شاہ محمود قریشی بہت قابل احترام ہیں لیکن سچ یہ ہے تحریک انصاف میں انہیں نہ عزت ملی اور نہ ہی انکی حیثیت کے مطابق انہیں کوئی مقام ملا ہے – انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کے باوجود وہ آزاد حیثیت سے الیکشن کیوں لڑ رہے ہیں ، یہ ایک بہت بڑا سوال ہے تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی کے لئے -انہوں نے کہاکہ سیاست میں اخلاقیات اور اصول بہت اہمیت رکھتے ہیں جبکہ تحریک انصاف کا کوئی اصول نہیں ہے – تحریک انصاف نے کبھی لوٹوں کو اور کبھی جنرل مشرف کے ساتھیوں کو گلے لگایا – انہو ں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کو الیکشن لڑنے کے لئے امیدوار نہیں مل رہے – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے 11 مئی کے الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر اپنے شروع کئے گئے منصوبوں کو جاری رکھے گی – انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کو دوگنا کرے گی اور بجلی کے بحران کو حل کرے گی –

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں