پاکستان اور ایران میں زلزلہ سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

16-4-2013-EARTHQ-gh4-O

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو ، جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ ، انچارج پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا منیر احمد خان ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامر خان اور نائب صدر اسلم گل نے ایران اور پاکستان میں زلزلہ سے ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے – پیپلز سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ زلزلہ جیسی ناگہانی آفتیں قدرت کی جانب سے آزمائش ہوتی ہیں اور قدرت ہی ایسے سانحے سہنے کی ہمت اور آزمائش میں پورا اترنے کی استطاعت عطا کرتی ہے – انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ان کی امداد و بحالی کے لئے بڑھ چڑھ کر عملی کردار ادا کریں گے – انہوں نے حکومت ، اداروں اور مخیر شخصیات سے آگے بڑھ کر متاثرین کے دکھ بٹانے کی اپیل کی ہے – دریں اثناء پارٹی رہنماؤں نے بلوچستان میں ن لیگی رہنما میر ثناء اللہ زہری کے انتخابی قافلے پر بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے بھائی ، بیٹے ، بھتیجے اور محافظ کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا – انہوں نے کہا کہ دشمن طاقتیں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کی کوششیں کر رہی ہیں – خصوصا ” عام انتخابات سبوتاژ کرنے کی سازش پر عمل کیا جا رہا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ایسی تمام سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی –

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں