صدرزرداری نے جمہوریت ، عوام اور پاکستان کے لئے فقید المثال قربانیاں دیں: منیر احمد خان

485895_234044706733292_563595522_n

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے انچارج پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا منیر احمد خان نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی کے نعرے لگانے والے عوا م کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ، عوام با شعور ہیں اور ملک و قوم کی بہتری کے لئے صرف اور صرف اس مثبت و تعمیری تبدیلی کے حق میں ہیں جو جمہوریت کی صورت میں پہلے ہی عمل میں آ چکی ہے – پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں مختلف نمائندہ وفود سے ملاقاتوں اور پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا یہ قول تاریخ کا سب سے بڑا سچ ثابت ہوا ہے کہ ” جمہوریت بہترین انتقام ہے ” انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ، کارکنوں اور عوام نے جمہوریت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے جبکہ گذشتہ پانچ برسوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی منتخب جمہوری حکومت نے روائتی انتقامی سیاست کے خاتہ اور وسیع تر قومی مفاہمت کے ذریعے نئے سیاسی کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریت ، عوام اور پاکستان کے لئے فقید المثال قربانیاں اور قابل قدر خدمات سرانجام دیں ، آصف زرداری مرد حر ہیں جنہوں نے گیارہ برس تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر مک مکا کے بجائے جھوٹے مقدمات کا سامنا کر کے سرخرو رہے ، انہوں نے رضا کارانہ طور پر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے ، انہوں نے کہا کہ 73 ء کا آئین اصل صورت میں بحال کیا ، جمہوریت ، جمہوری ادارے مضبوط کئے ، صوبائی خود مختاری یقینی بنائی ، شفاف انتخابات کے لئے اپوزیشن کی مرضی سے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کر کے با اختیار بنایا ، انہوں نے کہا کہ آغاز حقوق ، بلوچستان پیکیج سے نفرت ، بدامنی کم کی ، پختون عوام کو شناخت دی ، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ، فاٹا کے عوام کو آئینی حقوق دئیے ، گوادر پورٹ آپریشن چین کے حوالے کیا ، – انہوں نے کہا کہ ایران سے گیس معاہدہ کیا اور خود مختار و باوقار خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی – انہوں نے کہا کہ قومی تعمیر و ترقی کے لئے عوام پاکستان پیپلز پارٹی پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور جراتمندانہ قومی پالیسیوں کے تسلسل کے لئے 11 مئی کو ایک بار پھر جمہوریت اور عوامی راج کے لئے اپنا فیصلہ سنائیں گے-

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں