مسیحی برادری پیپلز پارٹی کا بھرپور ساتھ دیکر پنجاب میں عوامی راج قائم کی راہ ہموار کرے گی

555267_227035380767558_750519045_n

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب اقلیتی ونگ صدرپرویز رفیق نے کہا ہے کہ 11 مئی کو مسیحی برادری پیپلز پارٹی کا بھرپور ساتھ دیکر پنجاب میں عوامی راج قائم کی راہ ہموار کرے گی -پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کو پاکستان کے شہری کا درجہ دیا ہے ، ان کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا ہے اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا – ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں مسیحی برادری کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا ، انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تاریخ میں پہلی بار سینیٹ ، قومی اسمبلی اور تمام صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کے لئے مخصوص نشستوں میں اضافہ کیا ، پہلی بار اقلیتی امور کی الگ مکمل وفاقی وزارت قائم کر کے مسیحی رہنما شہباز بھٹی کو یہ قلمدان سونپا گیا ، گرجا گھروں کی مرمت ، تزئین و آرائش اور دیکھ بھال کے لئے خصوصی فنڈز مختص کئے اور مستحق طلبہ و طالبات کے لئے وظائف کا اجراء کیا گیا ، ملک بھر کی جیلوں میں اقلیتوں خصوصا” مسیحی برادری کے لئے الگ عبادتگاہیں تعمیر کی گئیں ، جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مسیحی برادری کے مستحق افراد کو باقاعدگی سے مالی امداد دی جا رہی ہے – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسیحی برادری کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی ہے اور انہیں ہر شعبہ میں آگے آنے کے مواقع دینے کے لئے کوشاں ہے ، انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری پیپلز پارٹی کا دست و بازو ہے اور اس نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا بھرپور ساتھ دیا ہے

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں