پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر عزیز الرحمان چن اور طارق گجر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی عوامی اور نظریاتی جماعت ہے جو بلا امتیاز عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، پیپلز پارٹی کے کارکن اپنی جماعت اور قیادت سے والہانہ نظریاتی وابستگی رکھتے ہیں اور اس کے لئے وہ بڑی سے بڑی دنیاوی طاقت کے ساتھ ٹکرا جانے سے بھی دریغ نہیں کرتے – پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ہمیشہ آمریت کے خلاف جدوجہد کی ہے اور ظلم و جبر کا مردانہ وار مقابلہ کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے – وہ نظرئیے کے ساتھ کمٹمنٹ کے باعث جیل جانے ، کوڑے برداشت کرنے ، قید و بند کی صعوبتیں سہنے ، پھانسی کے تختے پر چڑھنے اور حود سوزیاں تک دلیری کے ساتھ برداشت کیں – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن پارٹی ہی نہیں بلکہ پوری قوم کا بہترین اثاثہ ہیں اور اپنی سیاسی فہم ، جمہوری سوچ اور ملک و قوم کی خدمت کے لئے ناممکن کو ممکن بنا دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، – انہوں نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں ووٹرز اپنا ذہن بنا چکے ہیں کہ انہوں نے دنیا کے ساتھ چلنا ہے طالبان کے ساتھ نہیں ، انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے نتائج عوام دشمنوں کی ہمیشہ کے لئے چھٹی کرا دیں گے –