صد زرداری کے دلیرانہ اور قومی مفادات سے ہم آہنگ فیصلوں نے خارجہ پالیسی کو عوامی امنگوں سے ہم آہنگ کر دیا: تنویر اشرف کائرہ,راجہ عامر خان

DSC_0075

جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب تنویر اشرف کائرہ اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامر خان نے کہا ہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری کے دلیرانہ اور قومی مفادات سے ہم آہنگ فیصلوں نے ہمارے خارجہ پالیسی کو عوامی امنگوں سے ہم آہنگ کر دیا – پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں پارٹی کارکنوں اور وفود سے ملاقاتوں میں انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی پریشر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ کیا جس سے پاک ایران دوستی کو مزید فروغ ملے گااور پاکستان میں گیس کا بحران ختم ہو جائیگا ،،انہوں نے کہا کہ عالمی پریشر نے بھارت جیسے بڑے ملک کو بھی بھاگنے پر مجبور کر دیا -انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ آپریشن کی ذمہ داری چین کے سپرد کرنے کا فیصلہ دور رس نتائج کا حامل ہے اور یہ فیصلہ پورے خطے کے مفاد میں ہے – انہو ں نے کہا کہ کرنے کا باعث بنے ہیں وہاں پورے خطہ میں بڑھتی ہوئی بیرونی مداخلت کے آگے بند باندھنے کی بنیاد بھی ثابت ہونگے- انہوں نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی نے اقتدار سنبھالا تو معاشی بدحالی انتہا پر تھی ، اس وقت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تین ماہ بعد ہی یہ کہہ کر استعفے دے دیا کہ پاکستان قرض واپس نہیں کر سکے گا اور دیوالیہ ہو جائے گا مگر پیپلز پارٹی نے یہ چیلنج قبول کیا اور آئی ایم ای کو تمام اقساط بروقت ادا کردیں – زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا ، سٹاک ایکسچینج مستحکم ہوئی – انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری کی مدبرانہ اور وسیع تر قومی مفاہمت کی پالیسی بہت کامیاب رہی اور اس کی بدولت جمہوری اداروں کو استحکام ملا – انہوں نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے پاک ایران گیس معاہدہ ، ہائیڈرل پاور پراجیکٹس ، نیلم جہلم منصوبہ ، چشمہ ایٹمی بجلی گھر اور تھرکول پاور پراجیکٹ سمیت متعدد اہم منصوبے شروع کئے گئے – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملک و قوم کا وقار بحال کیا اور بدحال معیشت کو سنبھالا دیا ، بدامنی پر قابو پایا جس کے باعث بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے -انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسان دوست جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ زرعی معیشت کو مستحکم کرنے ، زرعی پیداوار بڑھانے اور کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچائی ہیں ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی منتخب جمہوری حکومت نے ہر دور میں کسانوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں – انہوں نے کہا کہ گندم کی امداد ی قیمت پیپلز پارٹی نے بڑھائی جس سے ملک کو فوڈ سیکورٹی ملی اور بہتر پیداوار کے باعث آج ہم گندم باہر سے منگوانے کے بجائے برآمد کرنے کے قابل ہو چکے ہیں – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے زرعی ٹیوب ویلوں پر فلیٹ ریٹ مقرر کئے ، جس کے زرعی معیشت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہو گا – کسان کو زرعی استحکام اور ریلیف ملے گا ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کاشتکار طبقے کی بہتری کے لئے بجلی کی ٹیوب ویلوں کے ریٹس پر نظر ثانی کی اور کاشتکاروں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سالانہ 16 ارب کی سبسڈی کاشتکاروں کو دی ، بلوں کی مد میں پچاس کروڑ کی مزید رعایت کے ساتھ ساتھ قسطوں کی سہولت بھی دی- انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے اس لئے ملک بھر میں مفاد پرست سیاستدانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ، انشا اللہ 11 مئی کو انہیں ہمیشہ کے لئے گھر بھجوادیں گے –

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں