پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خلاف آہنی عزم سے برسر پیکار ہے اور اس کا خاتمہ کر کے ہی دم لے گی: میاں منظور احمد وٹو

3-26-2013_93964_l

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹونے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خلاف آہنی عزم سے برسر پیکار ہے اور اس کا خاتمہ کر کے ہی دم لے گی ، اے این پی رہنماؤں پر دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے اور دنیا بھر کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا کے امن کے لئے لازوال قربانیاں دے رہا ہے ، پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فقید المثال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان ، پاک فوج اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہئے اور دہشتگردی کے عالمی عفریت کا سر کچلنے کے لئے بھرپور تعاون کرنا چاہئے – انہوں نے کہا کہ ہم بہت زیادہ جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں جبکہ قومی معیشت کو بھی اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچ چکا ہے تاہم دہشتگردی کے خلاف ہمارا عزم آہنی ہے اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک ہماری جنگ جاری رہے گی -انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف متحد ہوجانا چاہئے تاکہ اس ناسور کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا جا سکے – انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ رہے گی اور ہم مل کر نئی تاریخ رقم کریں گے -انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گذشتہ پانچ برس میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں ، دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑا ، عوامی تائید سے فوجی آمر کو اقتدار اور ملک سے باہر نکالا

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں