سپریم کورٹ پر حملہ کیس میں سزا یافتہ, ق لیگ سے آنیوالے اختر رسول ن لیگ کے امیدوار بن گئے

4c73083e019f3159b44b877ae00a4c58

صوبائی دارالحکومت میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 6سیٹوں پر شریف فیملی اورپنجاب اسمبلی کی 2 سیٹوں پر ان کے قریبی رشتہ داروں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ الاٹ ہو گئے ۔ شہباز شریف ایک قومی اور دو صوبائی جبکہ حمزہ شہباز اور مہر اشتیاق بیک وقت لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑینگے ۔جبکہ ق لیگ سے آنیوالے اختر رسول بھی ن لیگ کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ سپریم کورٹ پر حملہ کیس میں سزا یافتہ ہیں‘ پارٹی حلقوں میں چہ مگوئیاں ہوتی رہیں۔ن لیگ نے اپنے ایک سابق ایم پی اے کو بہتر کارکردگی پر قومی اسمبلی اور دوسرے سابق ایم این اے کوبری کارکردگی پر تنزلی کرکے صوبائی امیدوار بنادیا ہے ۔
اس مرتبہ شریف فیملی کی طرف سے میاں نواز شریف این اے 120، حمزہ شہباز این اے 119، پی پی 142 اور شہباز شریف این اے 129 کے علاوہ پی پی 161 سے بھی امیدوار ہیں جبکہ ان کے قریبی عزیز بلال یاسین پی پی 139 اور محسن لطیف پی پی 147 سے امیدوار ہیں۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں