راجہ پرویز اشرف کے حق میں فیصلہ کا خیر مقدم

pervezasraf--621x414

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کیصدر میاں منطور احمد وٹو ، سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ ، نائب صدر عزیز الرحمان چن ، طارق گجر سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامر خان اور انچارج پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا منیر احمد خان نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی نا اہلی کا فیصلہ معطل کر کے ان کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حق اور سچ اور جمہوریت کی فتح قرار دیا ہے – اپنے الگ الگ پیغامات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے کہا کہ اگرچہ عدالت عالیہ لاہور کا یہ فیصلہ عارضی اور مشروط ہے تاہم انہیں توقع ہے کہ معمولی کارکن سے وزارت عظمی کے منصب تک پہنچنے والے راجہ پرویز اشرف کو انصاف ضرور ملے گا – انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی کے ایسے رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے کارکن سے لے کر وزیر اعظم تک ملک و قوم کی خدمت کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں – انہیں کوئی جرم ثابت ہوئے بغیر عوامی نمائندگی کے لئے نا اہل قرار دیا جانا افسوسناک بات اور یکطرفہ عمل تھا ، انہوں نے عدلیہ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ حتمی فیصلہ بھی راجہ پرویز اشرف کے حق میں ہی آئے گا –

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں