عام انتخابات میں ن لیگ کی یقینی شکست دیکھ کر شریف برادران کے ہوش اڑ چکے ہیں: تنویر اشرف کائرہ,عزیز الرحمان چن,طارق گجر

733788_384494884990672_1090864483_n

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ ، نائب صدر عزیز الرحمان چن اور طارق گجر نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ن لیگ کی یقینی شکست دیکھ کر شریف برادران کے ہوش اڑ چکے ہیں اور وہ بوکھلاہٹ میں کبھی سندھ تو کبھی خیبرپختوخواہ میں الٹی سیدھی بڑھکیں مارتے پھر رہے ہیں ، پیپلز سیکرٹریٹ میں پارٹی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے کہا کہ شریف برادران کی غلط پالیسیوں ، ناکام منصوبوں اور لوٹ مار کے باعث پنجاب میں بھی ن لیگ کا ووٹ بنک بہت کم ہوا ہے اور صاف دکھائی دے رہا ہے کہ 11 مئی کو ن لیگ کی مفاداتی سیاست کا پنجاب سے بھی خاتمہ ہو جائے گا – انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ شریف برادران پنجاب چھوڑ کر دوسرے صوبوں میں طبع آزمائی کر رہے ہیں اور الٹے سیدھے بیانات ، جھوٹے دعووں ، فریب کن نعروں اور جعلی بڑھکوں سے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے جتن کر رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ اب کوئی شعبدہ بازی ن لیگ کو مکافات عمل سے نہیں بچا سکتی – انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں بڑی بڑی :ڑھکیں مارنے والے شریف برادران کی پنجاب سے بھی ہمیشہ کے لئے چھٹی ہونے والی ہے – انہوں نے کہا کہ شریف برادران منفی طرز عمل کی بجائے معروضی حقائق کا سامنا کریں ، حقیقت کو تسلیم کریں اور عوام سے اپنے کرتوتوں کی معافی مانگیں تو یہ ان کے لئے زیادہ بہتر ہو گا – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی قربانیوں ، خدمات اور عوامی تائید و حمایت کے باعث پنجاب سمیت ملک بھر میں عوامی راج قائم کر کے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کا عمل آگے بڑھائے گی –

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں