بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے آرڈیننس کی تیاری خوش آئند ہے: راجہ عامر خان, شہزاد احمد خان

IMG_4847

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامر خان اور نائب صدر لاہور شہزاد احمد خان نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے آرڈیننس کی تیاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مستحسن اقدام قرار دیا ہے – پیپلز سیکرٹری میں پارٹی اجلاس میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے آرڈیننس کی تیاری خوش آئند ہے اس سے اوور سیز پاکستانیوں کا جائز مطالبہ پورا ہو گا اور انہیں بھی ملک و قوم کی تقدیر کے فیصلوں میں عملی حصہ لینے کا آئینی حق ملے گا – انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ملک سے باہر مقیم پاکستانیوں کی ملک و قوم کیلئے خدمات کی معترف ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے متعدد ٹھوس اقدامات اٹھا چکی ہے – پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی منتخب جمہوری حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے موثر قانون سازی کی ، کئی ترقیاتی منصوبے شروع کئے ، ہاؤسنگ سکیمیں شروع کیں ، اور بہت سے انقلابی اقدامات اٹھائے ، انہو ں نے کہا کہ مجوزہ آرڈیننس فی الفور نافذ کر کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو الیکشن 2013 ء میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع دیا جائے ، انہوں نے اس اقدام پر الیکشن کمیشن کو خراج تحسین پیش کیا –

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں