پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کی شاندار کامیابی نے نواز شریف کے استحصالی عزائم کو خاک میں ملادیا ہے،پیپلز پارٹی قومی اداروں کا تحفظ ہر صورت میں کرئے گی:پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ

29513309_412439065834932_4105719901703606997_n

پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ کی صدر غزالہ گولا، سیکرٹری جنرل زرینہ زہری اور سیکرٹری اطلاعات نوشین پطرس نے پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کو شاندار جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے بعد اب پی آئی اے ٹریڈ یونین ریفرینڈم میں کامیابی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی وفاق کی واحد نمائندہ جماعت ہے، اور صرف پیپلز پارٹی ہی مزدوروں اور ورکنگ کلاس کی نمائندگی کرتی ہے۔ قوم نے مسلم لیگ ن کی منفی، اداروں سے تصادم اور غریب دشمن سیاست کوکبھی قبول نہیں کیا پی آئی اے ٹریڈ یونین ریفرینڈم میں بھاری اکثریت سے کامیابی مسلم لیگ ن کیلئے نوشتہ دیوار اور آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ملک گیر کامیابی کی نوید ہے۔ ۲۰۱۳ کے انتخابات جو کہ آراوز کے انتخابات تھے اُس میں پیپلز پارٹی کو دھاندلی سے ہرایا گیا تھا، پیپلز پارٹی نے صرف جمہوریت کے تسلسل کیلئے نتائج کو قبول کیا تھا، مگر اب پیپلز پارٹی کسی صورت بھی دھاندلی کو برداشت نہیں کرئے گی۔ پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ کی صدر غزالہ گولا، سیکرٹری جنرل زرینہ زہری اور سیکرٹری اطلاعات نوشین پطرس نے کہا کہ آج پیپلز یونٹی آف پی آئی اے نے نواز شریف کے استحصالی عزائم کو خاک میں ملادیا ہے۔ پیپلز پارٹی قومی اداروں کا تحفظ ہر صورت میں کرئے گی، اور ن لیگ کے ٹولے کو قومی اداروں کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دے گی۔ اور نہ ہی اس بات کی اجازت دئے گی کہ موجودہ حکمران قومی اداروں کو اپنے دوستوں کو بیچ دیں ۔
کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں