بلاول بھٹو زرداری کا 4مئی کو کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا،کارکن جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات محنت کریں،پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے:حاجی علی مدد جتک

02d2558d-1d9a-48e6-aa11-96829e0c3982

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 4مئی کو کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا صوبائی عہدیداران، تمام زیلی ونگز اور پارٹی کارکن پارٹی چیئرمین کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات محنت کریں ، پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے انشاء اللہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔
یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے شعبہ خواتین کی صوبائی کابینہ سے ملاقات میں کی۔ اس موقع پر اہم اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی، ویمن ونگ کی صدر غزالہ گولا، سیکرٹری جنرل زرینہ زہری، سیکرٹری اطلاعات نوشین پطرس، صوبائی کونسل کے ممبر میر ذوالفقار لہڑی، وتھ ونگ کے سینئر نائب صدر میر ریاض احمد شاہوانی ، سپورٹس ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ، میر یوسف بنگلز ئی، وڈیرہ محمد ایوب شاہوانی ودیگر شریک تھے۔ اجلاس میں 4مئی کو کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے زیراہتمام منعقد ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی اور جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک اور دیگر عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 4مئی کو کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین کا شاندار استقبال کیا جائے گااورانشاء اللہ پیپلز پارٹی کے زیراہتمام منعقد ہونے والے جلسے میں بلوچستان بھر سے پیپلز پارٹی کے جیالے شرکت کرکے جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ،پیپلز یوتھ ونگ ، اقلیتی ونگ ، علماء ونگ اور دیگر ذیلی تنظیموں کے عہدیدار اور کارکن بلال بھٹو زرداری کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کریں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام اورسرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے موثر اور عملی اقدامات اٹھائے ہیں موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا ہے اور ملک اس وقت مختلف بحرانوں کا شکار ہے ملک کو ان بحرانوں سے پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر و شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں فعال اور منظم ہورہی ہے اورانشاء اللہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کریگی۔انتخابات میں زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹ کاسٹ کرکے اپنے نمائندے منتخب کرسکیں، اس کے لئے ووٹر لسٹوں میں ناموں کے اندراج ،عوام اور خاص کر خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے کے عمل کو یقینی بنوانے کیلئے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نومنتخب خواتین ونگ کی عہدیداروں کو چادریں پہنائیں گئیں، اور مٹھائی بھی کھلائی گئی۔
کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں