نواز شریف پوری زندگی خود آرڈر پر چلتے رہے اور اب انہیں ووٹ کے تقدس کا خیال آرہا ہے۔ نواز شریف پارلیمنٹ کی عزت نہیں کریں گے تو ووٹ کی عزت نہیں ہو گی:بلاول بھٹو زرداری

https://youtu.be/ZjXqSEbB69I

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جج خود نہیں بولتے، ان کے فیصلے بولتے ہیں، کس کو کیوں نکالا؟ یہ عوام کا مسئلہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا چیف جسٹس سے امید ہے کہ وہ قانون کے تحت انصاف دلائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف پوری زندگی خود آرڈر پر چلتے رہے اور اب انہیں ووٹ کے تقدس کا خیال آرہا ہے۔ نواز شریف پارلیمنٹ کی عزت نہیں کریں گے تو ووٹ کی عزت نہیں ہو گی ۔جب ضیاءالحق سے احکامات لے رہے تھے، بے نظیر بھٹو کے خلاف سازشیں کر رہے تھے تو انہیں اس وقت ووٹ کی عزت کا خیال نہیں آیا۔انھوں نے کہا عوام جمہوریت کے حق میں ہیں ، آمریت تسلیم نہیں کریں گے ، پاکستان کے مسائل کا حل جمہوریت میں ہی ہے۔
کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں