میاں منظور احمد وٹو کا انتخابی حلقہ میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کا آغاز

DSC_3374

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہاکہ شہباز حکومت کے پے درپے ناکام منصوبوں اور سرکاری وسائل کی لوٹ مار سے عاجز عوام ن لیگی پالیسیوں سے سخت بیزار ہو چکے ہیں اور عام انتخابات میں ان کا فیصلہ ن لیگ کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دے گا- میاں منظور احمد وٹو نے دنیپالپور کے علاقوں رکن پورہ ،رسول پور اور منڈی احمد آباد اور دیگر نواحی علاقوں میں میاں فیاض احمد بازیدیکا اور اپنے سینکڑوں سپورٹرز کارکنوں کے ہمراہ اپنے انتخابی حلقہ میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کا آغاز کردیا –
DSC_3393
حلقہ این اے 147-148 اور پی پی 188 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں منظو ر احمد وٹو نے منڈی احمد آباد میں ایک عظیم الشان جلسہ کے موقع پرکہا کہ عوام بہت باشعور ہو چکے ہیں اور سیاسی شعبدہ بازوں کو پہچان چکے ہیں اس لئے وہ کسی فریب میں نہیں آئیں گے -انہوں نے کہا کہ میرے وزیر اعلی بننے کا شہباز شریف کو اتنا رنج تھا کہ جب انکی وزارت اعلی کا دور آیا تو انہوں نے مجھ پر بے بنیاد مقدمات درج کرائے ، میرے بیٹے معظم خان وٹو پر جو کہ ایم پی اے تھا اور چیف منسٹر کا بیٹا تھاپر کیمرہ چوری کا مقدمہ کرایا ، میرے کزن احمد شجاع ، میرے سمدھی اور بہت سے عزیزوں کو اپنے انتقام کا نشانہ بنایا اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے – انہوں نے کہا کہ ہم تمام کیسز سے باعزت بری ہوئے ،میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ میں 2 دفعہ چیف منسٹر رہا ہوں ، پانچ سال ایم این اے اور وفاقی وزیر رہا – میں نے اپنی کتاب اور اخبارات میں اپنے اثاثے ڈیکلئیر کئے ، میرے اثاثے والدین کی طرف سے وراثت میں ملے ہیں ، بیرون ملک اثاثے ہیں نہ ہی کوئی اکاؤنٹ ہیں ، شہباز شریف اگر سچے ہیں تو بتائیں کہ کیا انہوں نے بیرون ملک جائیدادیں نہیں بنائیں ، اگر یہ سچ ہے تو ان کو شائع کریں- انہوں نے کہا کہ شریف برادران عوام کی زندگی ، انکے مسائل سے ناواقف ہیں ، پنجاب بھر میں سڑکوں کی حالت زار انتہائی خراب ہے اور لاہور کی ایک سڑک پر پنجاب کے سارے وسائل جھونک دئیے گئے، انہو ں نے کہا کہ اگر میں وزیر اعلی ہوتا تو ہرضلع میں دو دو ارب لگا کر پنجاب کے ہر ضلع کے عوام کا طرز زندگی بدل دیتا – منظور احمد وٹو نے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پاک ایران گیس معاہدہ کیا ، صدر مملکت آصف زرداری نے ملکی خود مختاری پر کوئی سودا نہیں کیا – انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس منصوبے سے پاکستان میں میں گیس کا بحران ختم ہو جائیگا ، انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ آپریشن کی ذمہ داری چین کے سپرد کرنے کا فیصلہ دور رس نتائج کا حامل ہے اور یہ فیصلہ پورے خطے کے مفاد میں ہے – انہو ں نے کہا کہ صدر زرداری کے یہ دلیرانہ اور قومی مفادات سے ہم آہنگ فیصلے جہاں ہمارے خارجہ پالیسی کو عوامی امنگوں سے ہم آہنگ کرنے کا باعث بنے ہیں وہاں پورے خطہ میں بڑھتی ہوئی بیرونی مداخلت کے آگے بند باندھنے کی بنیاد بھی ثابت ہونگے -انہوں نے کہا میں اپنے مخالفین کے کردار کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا -صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اگر حلقہ میں کوئی خدمت کی ہے تو ضرور ووٹ مانگیں -انہوں نے کہا کہ میری زندگی کھلی کتاب ہے اور میری انسان دوستی سے سارے واقف ہیں- انہوں نے کہا کہ علاقے میں گیس فراہم کی ، سکول بنوائے اور یونین کونسل کی بلڈنگزکی شکل میں میری خدمات کا نشانیاں موجود ہیں – انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے عوام نے چار دفعہ مجھے ایم پی اے اور چار دفعہ ایم این اے کی نشست پر کامیابی دلائی اور میں نے اپنے علاقہ کے عوام کی پہچان بن کر کبھی سپیکر اور کبھی وزارت اعلی کا تاج اپنے حلقہ کے عوام کے سر پر سجایا –
DSC_3286
میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ آج تک پیپلز پارٹی ، پاکستان اور عوام کے سارے مخالفین ہر طرح کی کوششیں ، سازشیں کر کے بھی شہید بھٹو کا ووٹ بنک کم نہیں کر سکے نہ ہی ایسا ممکن ہے ،، انہوں نے کہا کہ مخالفین جب بھی ملک ، عوام اور پیپلز پارٹی کے مخالف کوئی بھی سازش کرتے ہیں اس کا الٹا اثر ہو جاتا ہے ،، اور پیپلزپارٹی عوامی تائید سے غیر جمہوری سوچ رکھنے والوں کی تمام سازشیں ناکام بنا دے گی ،، اس موقع پر میاں فیاض بازیدیکا ، ملک غلام فرید صابر ، احمد شجاع وٹو نے اپنے خطابات میں کہا کہ میاں منظور احمد وٹو نے دیہات میں گیس فراہم کر کے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے – انہوں نے کہا کہ مخالفین میاں منظور احمد وٹو کی خدمات کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں اور ووٹرز کے دوٹوک جواب سے مایوس ہو کر انہوں نے اس حلقہ میں اپنی انتخابی مہم تک ختم کر دی ہے – میاں منظور احمد وٹو کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں میاں مظہر مصطفی بازیدیکا ، میاں جاوید اقبال وٹو ، ماجد نواز خان وٹو ، منیر احمد وٹو تیجے کا ، عمر حیات خان وٹو ، حاجی محمد نواز خان وٹو ، علی نواز خان وٹو ، شاہ جہان خان وٹو ، میاں محمد بن قاسم وٹوسابق ناظم ، میاں طارق ظہور وٹو ، میاں غلام احمد وٹو بازیدیکا ، میاں فیروز خان بازیدیکا ، میاں غفار خان بازیدیکا سمیت معززین علاقہ اور سینکڑوں کارکنوں نے حصہ لیا – ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران جگہ جگہ میاں منظور احمد وٹو کا شاندار استقبال کیا گیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں