پیپلز پارٹی عوامی فلاح و بہبود کے لئے ہر دور میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرتی رہی ہے: منیراحمد خان

542593_234041826733580_734191998_n

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما اور پیپلز پارٹی پنجاب کے انچارج پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا منیراحمد خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی زبانی جمع خرچ اور کھو کھلے دعوں پر نہیں بلکہ معروضی حقائق اور عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اپنے انتخابی منشورمیں ایسا کوئی دعوی نہیں کرتی جسے وسائل کی کمی یا وسائل کی کمی یا معاشی مشکلات کے باعث پورا نہ کیا جاسکتا ہو انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ قومی سلامتی کی بنیاد افراد کی سلامتی پر ہو نی چاہیئے گو پارٹیاں آنے والے دس برس میں حکومت چلانے میں شامل ہوں انہیں اس بات کا ادارک ہونا چا ہئیے کہ یہ دور عالمی کساد بازاری اور امن عامہ کو لاحق سنگین خطرات کا دور ہو گا ۔اس حوالے سے انہیں مالی معاشی سلامتی اور استحکام اور حکومت کے حوالے سے کڑے فیصلے کرنا ہو ں گے جس کے لئے ابھی سے شعور و آگہی بڑھانے اور ہوم ورک کرنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور سماجی و معاشی تحفظ فراہم کرے گی – انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوامی فلاح و بہبود کے لئے ہر دور میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرتی رہی ہے اور اپنی خدمات کا تسلسل برقرار رکھے گی – منیر احمد خان نے کہا کہ صحت عاملہ کے حوالہ سے پیپلز پارٹی معیاری طبی سہولیات کی سب کے لئے فراہمی یقینی بنائے گی – -انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات کا دائرہ بڑھاتے ہوئے ہم ماں اور بچے کیلئے خصوصی سپورٹ پروگرام بھی شروع کریں گے – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ تعلیم سب کا بنیادی حق ہے جو انسانی صلاحیتوں کو نکھار ، اظہار اور ان سے استفادہ کی اساس بھی ہے – انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے یکساں مواقع ہر بچے کا حق ہے – منیر احمد خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں ، کسانوں اور محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا ہے – انہیں پیپلز پارٹی نے ہی حقوق اور ہر ممکن سہولیات فراہم کیں اب بھی مزدوروں ، کسانوں اور محنت کشوں کے لئے پیپلز پارٹی کے پاس متعدد فلاحی منصوبے موجود ہیں جن پر عملدرآمد سے ان کے شب و روز بھی بہتر بنائے جا سکیں گے ، انہوں نے کہا کہ صنعتی کارکنوں اور دیہاڑی دار محنت کشوں کو ان کی محنت کا بہتر اجر یقینی بنایا جائے گا جبکہ ملک بھر کے صنعتی شہروں میں پیپلز لیبر کالونیاں تعمیر کر کے انہیں اپنی چھت بھی فراہم کی جائے گی – منیر احمد خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی محض جماعت نہیں بلکہ غریبوں ، مزدوروں ، کسانوں اور محروم طبقات کی حقیقی ترجمان اور عوامی امنگوں کی آئینہ دار تحریک ہے جو ہر آنے والے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مخالفین سازشوں اور تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود ووٹ بینک کم نہیں کر سکے بلکہ اس میں ہر روز اضافہ ہی ہو رہاہے –
Back to Conversion Tool

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں