جیسے گرگٹ اپنے رنگ بدلتی ہے ویسے ن لیگی قیادت وقت کے ساتھ ساتھ اپنے موقف بدلتی ہے: تنویر اشرف کائرہ

482835_383089428464551_632965064_n

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے کہاہے کہ جیسے گرگٹ اپنے رنگ بدلتی ہے ویسے ن لیگی قیادت وقت کے ساتھ ساتھ اپنے موقف بدلتی ہے – لالہ موسی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے بار بار موقف بدلنے سے یہ بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مفادات کے لئے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے – لیکن اسے ہر صورت ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا – انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور سب کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں اس لئے عام انتخابات میں عوامی خدمت اور کارکردگی کی بنیاد پر ہی پاکستان پیپلز پارٹی کو تاریخی فتح سے ہمکنار کرائیں گے تاکہ آمریت کی باقیات اور غیر جمہوری سوچ رکھنے والوں کی ہمیشہ کے لئے چھٹی کراوی جا سکے – پنجاب کے باشعور عوام ن لیگی قیادت کی اصلیت جان چکے ہیں اور اب وہ ان کے کسی فریب کا شکار ہونے کو تیار نہیں – انہوں نے کہا کہ ن لیگی قیادت کے کردار و عمل سے ثابت ہو چکی ہے ، کہ وہ صرف اقتدار کے بھوکے ہیں – اب عوام کی آنکھیں کھل چکی ہیں – انہوں نے کہا کہ ڈرامے باز ، لٹیرے عوام کی طاقت کے سامنے ٹھہر نہیں سکتے ہیں ان کے دن گنے جا چکے ہیں- انہو ں نے کہاکہ آنے والے عام انتخابات میں ووٹرز دعووں اور نعروں پر نہیں بلکہ صرف اور صرف کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینگے – اور پنجاب میں بھی بہت جلد عوامی راج قائم ہونے والا ہے ۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں