پیپلز پارٹی پنجاب میں مثالی عوامی راج قائم کرے گی اور لٹیروں سے پائی پائی کا حساب لے گی: منیر احمد خان

485895_234044706733292_563595522_n

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے انچارج پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا منیر احمد خان نے کہا ہے .پنجاب کے عوام کے دل ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ساتھ دھڑکتے رہے ہیں۔ عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور وہ کسی بھی قیمت پر جمہوریت اور جمہوری اداروں کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے – انہوں نے کہا کہ ماضی میں بدترین آمریتوں کا ساتھ دینے والے غیر جمہوری عناصر چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے لئے بیرونی سرمائے کی مدد سے بڑے بڑے جلسے کر کے یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کی چال کامیاب رہے گی لیکن انہیں جب حقیقت کا سامنا کرنا پڑے گا تو بہت مایوسی ہو گی کیونکہ عوام باشعور ہیں اور سب شعبدہ بازیوں کو اچھی طرح جان چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام جمہوریت اور ملک کے دشمنوں کو عوام کسی بھی صورت قبول کرنے پر تیار نہیں وہ چاہے بڑے بڑے جلسے کریں یا سرکاری وسائل سے لیپ ٹاپ اور سولر انرجی پینل بانٹیں عام انتخابات میں عبرت ناک شکست سے انہیں کوئی نہیں بچا سکتا -تاہم سازشوں اور آمریت کے منفی ہتھکنڈوں کے باعث طویل مدت تک عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر پیپلز پارٹی کو جبری طور پر پنجاب میں حکومت بنانے سے روکا جاتا رہا – انہوں نے کہا کہ اب عوام پچھلے سارے حساب چکانے کے موڈ میں ہیں اور وہ پنجاب میں بھی ایسا عوامی راج چاہتے ہیں جو ان کی امنگوں کاحقیقی ترجمان ہو اور ان کے مسائل حل کرے – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں مثالی عوامی راج قائم کرے گی اور لٹیروں سے پائی پائی کا حساب لے گی – انہوں نے کہا کہ صرف میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر ہی عوام ووٹ دیں گے اور ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں گے جو قومی مفادات اور ملک و قوم کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکیں –

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں