میرے ہاتھوں تین بار شکست کھانے والے اب چوتھی بار بھی شکست کے لئے تیار ہو جائیں: میاں منظور احمد وٹو

DSC_4079

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور حلقہ این اے 146-147 اور پی پی 188 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ اندھیروں کا دشمن ہوں ، وعدہ کرتا ہوں کہ منتخب ہو کر اوکاڑہ سمیت پنجاب کے ہر دیہات میں بجلی پہنچاؤں گا – انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے عام انتخابات کے نتائج قومی سیاست کا نیا رخ متعین کریں گے اور پیپلز پارٹی پنجاب سمیت تمام صوبوں میں عوامی راج قائم کرے گی – انتخابی مہم کے دوران اپنے صاحبزادے خرم جہانگیر وٹو امیدوار پی پی 193 کے ہمراہ ماہموں کے ، بصیر پور ، محلہ چک ابراہیم ، چک باوا ،باہمنی پنڈ، چک جوائے بلوچ، موضع چک برید ، چاہ ڈینگے والا ، اقبال نگر ، پٹھان کوٹ ، نور کالونی اور متعدد نواحی علاقو ں میں کارنرمیٹنگز سے خطاب کے دوران میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیر اعلی پنجاب نہیں ، فیروز پور روڈ کا مئیر ہونا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ میرے ہاتھوں تین بار شکست کھانے والے اب چوتھی بار بھی شکست کے لئے تیار ہو جائیں ، انہوں نے کہا کہ شہروں میں عمران خان اور دیہاتوں میں پیپلز پارٹی پنجاب بھر میں ن لیگ کا صفایا کر دے گی – انہہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے غریب عوام کو طبقاتی امتیاز سے بچانے اور تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے انقلابی سوچ پر مبنی پارٹی منشور وضع کیا اور عوامی مقبولیت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا – انہوں نے کہا کہ عالمی اجارہ دار طاقتیں عالم اسلام کے اتحاد کے لئے شہید بھٹو کی فقید المثال کامیابیوں خصوصا” اسلامی سربراہی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر خوفزدہ ہو گئیں – عالمی اجارہ داری قوتوں نے اسی خوف کے تحت سازش کر کے شہید بھٹو کو اقتدار سے ہٹایا اور پھر ان کو شہید کر دیا گیا –
اگر شہید بھٹو کچھ عرصہ مزید زندہ رہتے تو آج پاکستان ، جنوبی ایشیاء اور امت مسلمہ کی حیثیت بہت بلند ہوتی اور سازشوں کے بل بوتے پر پسماندہ اور ترقی پذیر اقوام کے وسائل ہتھیانے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہوتے – انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 73 ء کے آئین کے تحت عوام کو براہ راست اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کااختیار دیا ، میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ 11 مئی ملک و قوم کے مستقبل کے حوالہ سے بہت اہم دن ہے ، اس روز اصل فیصلہ امیدواروں کی ذات یا کسی برادری یا پارٹی سے وابستگی نہیں بلکہ ملک و قوم کے ساتھ کمٹمنٹ ، کارکردگی ، منشور اور ترجیحات کی بنیاد پر ہو گا -انتخابی جلسوں اور کارنرمیٹنگز سے خرم جہانگیر وٹو ، میاں نواب خان کلس ، محمد خان باریکا ، ، میاں بگا خان بریت ، تنویر پریت ، میاں شان محمد گودارہ، میاں عبدالحق گودارہ ، معشوق علی ہنجرا، میاں احمد یار چوہان ، وقار احمد ہنجرا، محمد امین پریت ، عطا محمد وٹو ،محسن اکرم خان بلوچ،خواجہ معین الحق آستانہ محمد اکبر شریف بصیر پور ، میاں فار وق علی جوڑا، میاں خوشی محمد جوڑا چھچھر ، میاں بشارت چھچھر سابق ناظم ، رحمانی برادری بصیر پور کے حاجی عبدالغفور رحمانی سمیت متعدد پیپلز پارٹی کے علاقائی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور میاں منظور احمد وٹو کے صاحبزادیوں محترمہ جہاں آراء وٹو ، روبینہ شاہین وٹو اور خرم جہانگیر وٹو کی کامیابی کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا-

اپنا تبصرہ بھیجیں