صوبوں کی خودمختاری وفاقی حکومت سے برداشت نہیں ہو رہی، ناکامیاں چھپانے کے لئے اٹھارہویں ترمیم کا شوشہ چھوڑا ہے: پیپلز پارٹی

حیدرآباد : پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ صوبوں کی خودمختاری وفاقی حکومت سے برداشت نہیں ہو رہی، اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے حکومت نے اٹھارہویں ترمیم کا شوشہ چھوڑا ہے، دنیا بھر میں لاک ڈائون سخت کیا جا رہا ہے لیکن یہاں لاک ڈان کو ناکام بنانے کے لئے عمران خان نے ہماری بہنوں کو سڑکوں پر کھڑا کر دیا ہے۔


سینیٹر مولا بخش چانڈیو کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی پی نے کہا کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا وفاقی حکومت کو بھی پتہ نہیں کہ یہ کب ختم ہوگا، وفاقی حکومت اس سلسلے میں اقدامات نہیں اٹھا رہی، اس لئے میں ان کی حکومت کو قاتل حکومت کہوں گا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں حکومت نے کوششیں جاری ہیں، مجھے افسوس ہے کہ ہمیں عمران خان کی صورت میں ایک کلر حکومت ملی ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لاک ڈائون سخت کیا جا رہا ہے لیکن یہاں لاک ڈان کو ناکام بنانے کے لئے عمران خان نے ہماری بہنوں کو سڑکوں پر کھڑا کر دیا ہے، انہی وجوہ کی بنا پر کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے دو من پسند بینکس کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ کی چار اقساط کی رقم یکمشت کرکے بانٹی، متاثرین کو یہ رقوم براہ راست ان کے اکائونٹس میں بھی بھیجی جاسکتی تھیں، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا وفاقی حکومت کو بھی پتہ نہیں کہ یہ کب ختم ہوگا، وفاقی حکومت اس سلسلے میں اقدامات نہیں اٹھا رہی اس لیے میں ان کی حکومت کو قاتل حکومت کہوں گا، انہوں نے کہا کہ عمران خان مشرف کا چمچہ رہا ہے، اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اٹھارہویں ترمیم کا شوشہ چھوڑا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں