پیپلز پارٹی 11 مئی کو پنجاب سمیت ملک بھر میں دوبارہ حکومت بنا کر ملک و قوم کی خدمت کرے گی: میاں منظور احمد وٹو

baseer pur

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور حلقہ این اے 146-147 اور پی پی 188 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ میرے مخالفین کو ووٹ دینے سے پہلے میرا اور ان کا موازنہ ضرور کریں ، میرے اور انکے کردار پر نظر ضرور دوڑائیں ،میری اور انکی قابلیت کو تول کر ضرور دیکھیں – میں نے اپنے حلقہ کے عوام کو ہمیشہ عزت و احترام دیا ، محبت دی ، خلوص دیا ، میرے مخالف امیدواران نے یہاں ہمیشہ مقدمے بازی کی سیاست کی اور ساتھ نہ دینے والوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر اپنی طرف مائل کرنے کی کوششیں کیں – دونوں پارٹیوں کی لیڈرشپ کو دیکھ لیں پیپلز پارٹی کے قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت اور عوام کے لئے اپنی جانیں جان آفریں کے سپرد کردیں ، اور ن لیگ کی قیادت شریف برادران کو دیکھ لیں ، سزائے موت نہیں ہوئی قید کی سزا ہوئی ابھی جیل بھیجا گیا تو کبھی ناشتا اچھا نہ لگا ، کبھی مچھر لڑگئے ، اور جنرل مشرف کے ساتھ 10 سال کا معاہدہ کر کے جدہ بھاگ گئے ،
DSC_4241
اپنے صاحبزادے میاں معظم جہانزیب وٹو اور سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ میاں منظور احمد وٹو نے دیپالپور کے نواحی علاقوں جمالکے پنڈ،حاجی منشا والا کھو، بونگہ صالح ، آبادی غلام محمد ، آبادی احمد پور ، پنڈ ماموں ووچل ، آبادی احمد پور ، ڈلمین گنج ، سکھ پور میں کارنرمیٹنگزسے خطاب کیا ، انہوں نے حجرہ شاہ مقیم میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوکہا کہ جس سیاستدان کے نظریات ہی نہ ہوں یا جو ذاتی مفاد اور اقتدار کے لئے اپنے نظریات ہی نہ ہوں یا جو ذاتی مفاد اور اقتدار کے لئے اپنے نظریات ، وعدے ، دعوے اور اعلان بھلا دے باشعور اور محب وطن پاکستانی اس کی کسی بات کا اعتبار نہیں کریں گے -انتخابی جلسہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شریف برادران فوجی آمر سے مک مکا کر کے آزمائش کی گھڑی میں پارٹی ، کارکنوں ، عوام اور ملک کو آمریت کے رحم و کرم پر چھوڑ کر باہر چلے گئے تھے – اب بھی اقتدار حاصل کرنا ن لیگ کی سب سے بڑی خواہش ہے اور وہ اس کے لئے کچھ بھی کر گذرنے کو تیار ہیں -انہوں نے کہا کہ اب ذاتی مفادات کے لئے عوام کو بے وقوف بنانے والوں کا دور گذر گیا ، اب ووٹ صرف اور صرف کارکردگی اور عوامی خدمت کی بنیاد پر ہی ملیں گے – پیپلز پارٹی انشااللہ 11 مئی کو دوبارہ پنجاب سمیت ملک بھر میں دوبارہ حکومت بنا کر ملک و قوم کی خدمت کرے گی – کارنرمیٹنگز اور انتخابی جلسوں میں میاں منظور احمد وٹو کے ہمراہ حلقہ پی پی 187 سے صوبائی اسمبلی کی امیدوار محترمہ جہاں آرا وٹو ، میاں معظم جہانزیب وٹو ،میاں عاصم حیات خان مانیکا ، میاں حماد خان مانیکا ، چوہدری رشید خان وٹو ، اصغر بھٹی ، عباس بلوچ، فراز خان نوناری ، بابا منشا ، محمد حسین ، یاسین ٹنڈ مختار خان مہر ، منیرہ بی بی ، مہر عبدالستار ، میاں طاہر نسیم کوئیکا ، میاں محمد خان وٹو ، چوہدری صغیر ، پروفیسر شاہین ،میاں آصف خان مانیکا ، حاجی احمد فرید خان ، پیر افضل شاہ ، سردار غلام نازک وٹو ، سردار محمد اسلام وٹو ، میاں فرزند چھچھر، ملک جاوید ایڈووکیٹ ، میاں محسن ، سکندر بھٹی اور سینکڑوں حامیوں نے شرکت کی – میاں منظور احمد خان وٹو نے اپنے حامی اور سپورٹر پیر امداد حسین کے والد کے جنازے میں بھی شرکت کی اور لواحقین کو صبر و حوصلہ کی تلقین کی اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعاکی-انتخابی جلسوں سے مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ مسائل کے خاتمہ اور تعمیر و ترقی کے لئے پنجاب کے تمام رائے دہندگان 11 مئی کو ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں اور ذاتی اغراض کے لئے سیاست کو کاروبار بنا لینے والوں سے ہمیشہ کے لئے نجات کو یقینی بنائیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں