نواز شریف لوگوں کو بے خبر اور سادہ لوح نہ سمجھیں, 11مئی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی چاروں صوبوں سے کامیاب ہو گی: منیر احمد خان

542593_234041826733580_734191998_n

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے انچارج پالیسی پلاننگ اینڈمیڈیا منیر احمد خان نے کہا کہ دن کو رات اور رات کو دن کہنے سے حقیقت بدل نہیں سکتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا یہ کہنا کہ پیپلزپارٹی کا کوئی ووٹ بنک ہے ہی نہیں کوے کو سفید کہنے والی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 11مئی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی چاروں صوبوں سے کامیاب ہو گی میاں نواز شریف کا بیان ان کی بوکھلاہٹ کا اظہار کر رہا ہے ۔ اور انہیں ملک کی سب سے بڑی اور مقبول ترین سیاسی جماعت کا ووٹ بنک نظر ہی نہیں آرہا انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو مقبول ترین عوامی لیڈر اور عالمی مدبر تھے ۔جن کی شاندار خدمت کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخلص اور عظیم عوامی رہنما ہمیشہ اپنے کردار وعمل کے باعث ہی زندہ جاوید رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کی شہادت کے 29برس بعد جب پاکستان نے اٹیمی دھماکہ کیا ۔تو اس وقت ن لیگ کی حکومت تھی اور نواز شریف وزیر اعظم تھے۔لیکن سب لوگوں نے بھٹو زندہ باد اور جیو بھٹو کے نعرے بلند کئے اسی طرح دسمبر 2000ء میں شریف بردران فوجی آمر کے ساتھ خفیہ سودے بازی کر کے ملک عوام اور پارٹی کارکنوں کو آمریت کے رحم و کرم پر چھوڑ کر ملک سے فرار ہو گئے۔ تو لوگوں کو پھر شہید بھٹو بہت یاد آئے جنہوں نے ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے جان کا نذرانہ دے دیامگر آمریت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف لوگوں کو بے خبر اور سادہ لوح نہ سمجھیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو اپنے ووٹ بنک کی فکر کرنی چاہئیے جو کہ عمران خان کی جولی میں جاچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ووٹ بنک کو ہر الیکشن میں توڑنے کی کوشش ہوئی ۔لیکن نہ کوئی ڈکٹیٹر اور سیاسی پارٹی پیپلز پارٹی کے جیالوں کو توڑ سکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنا انقلابی منشور دیا ہے ۔پانچ سال کی کارکردگی لوگوں کے سامنے رکھ رہے ہیں۔اور آئندہ حکومت میں آکر ملک و قو م کو اور آگے لے کر جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں