عام انتخابات میں یقینی شکست دیکھ کر شیر بوکھلا چکا ہے: میاں منظور احمد وٹو

DSC_4079

صدرپیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے۔کہ آنے والے عام انتخابات میں یقینی شکست دیکھ کر شیر بوکھلا چکا ہے۔اورالٹی سیدھی دھاڑوں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔نواحی علاقے لدہے والا, ماتے کی بوکن ماڑی کمبوہ ،کوت نوید خان،جیسوکی اور پنجری پور میں انتخابی اجتماعات ارو کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا۔لاہور میں کرکٹ کے بلے نے شیر کو آگے لگا رکھاہے۔جبکہ باقی پنجاب میں شیر تیر کے ڈر سے الٹی سیدھی قلابازیاں لگا رہا ہے ۔انھوں نے کہا11کی باشعور عوام تیر وں سے چھلنی کر دیں گے۔انھوں نے کہاکہ حجرہ شاہ مقیم کے پیروں نے اپنی اجارہ داری بنا رکھی ہے۔جو بہت جلد ختم ہوجائے گی انھوں نے کہاکہ وہ آئندہ سیاست عوام اور غریبوں کے ساتھ مل کر کریں گے۔انہوں نے جنہیں انگلی پکڑ کر سیاست سکھائی اور متعارف کرایا وہی ان کے خلاف چالیں چلنے میں مصروف ہے۔انھوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں میں انہوں نے بلا امتیاز خدمت کی ریھارڈ ترقیاتی کام کروائے،بیروزگاروں کو میرٹ پر ملازمتیں دلوائیں اور وہ بھی کامیابی کے بعد خود کو عوامی خدمت اور علاقے کی تعمیروترقی کے لئے وقف کر دیں گے۔انتخابی اجتماعات اور کارنر میٹنگز سے امیدار صوبائی اسمبلی سید عباس ،مشرف الدین بھٹی ، میاں مسظور احمد ریحان، میاں شوکت ریحان ،شبیر احمد، غفور احمد،میاں اکرام اھریکا وٹو،حاجی زبیر دھریکا وٹو،دیوان اعجاز چشتی ،پیر محمد عاصم وٹو،دیوان اعجاز چشتی، میاں محمد عاصم مانیکا وٹو،پیر ممتاز فرید چشتی، ڈاکٹر حاجی اسلم چغتائی ،میاں محمد زبیر عباس سکھیرا،میاں طارق بھولا،اور چوہدری محمد حسین نے بھی خطاب کیا۔اور میاں منظور احمد وٹو سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں