عام انتخابات عوامی شعور کا امتحان ہے۔: میاں منظور احمد وٹو

DSC_3489

صدرپیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے۔کہ ن لیگ فتح کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔اور اپنے کئے کی سزا بھگتنے کے لئے تیار ہو جائے۔انہوں نے کہا۔کہ وہ دن گئے جب خلیل خان فاختہ اڑایا کرتے تھے ۔منڈی احمد آباد میں رحمانی ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقد بہت بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ مجھے علم ہے ک منڈی احمد آباد میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔انشااللہ منتخب ہو کراس علاقے پر خصوصی توجہ دوں گا ۔ریکارڈ ترقیاتی کام کروں گا،اور بیروز گاری ختم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا۔میاں منظور احمد وٹو نے کہا ۔کہ انھوں نے ضلع اوکاڑہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔14ڈگری کالج قائم کئے۔ڈائیلسز سینٹر قائم کیا تاکہ غریب اور نادر لوگ استفادہ حاصل کر سکیں جو مہنگے علاج کے متحمل نہیں ۔سینکڑوں بیروزگاروں کو میرٹ پر سرکاری ملازمتیں دلوائی۔بجلی ،گیس تمام دیہاتوں تک پہینچائی۔کھتیوں سے منڈیوں تک رسائی کے لئے سڑکیں تعمیر کرائیں ۔عوامی فلاح و بہبود کے لئے لاتعداد منصوبے مکمل کروائے۔ انہوں نے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زرداری بہت مدبر اور مثالی قوت برداشت رکھنے والے عظیم محب وطن ہیں۔جنہوں نے ہر بحران کا جوان مردی سے مقابلہ کیا۔اور تمام اہم امور پر مخالفین اور اپوزیشن سمیت سب جمہوری ،پارلیمانی قوتوں کو ساتھ لے کر چلے ۔وہ سیاسی اتحاد بنانے ، چلانے اور کامیاب بنانے میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 11مئی کے بعد پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کی قیادت میں عوامی راج قائم ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ان کا ماضی بے داغ اور عوامی خدمت سے مرصع ہے۔ان کا سب کچھ عوام کے سامنے ہے اور ان کو عوام سے کچھ چھپانے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔کیونکہ انھوں نے کبھی کرپشن اور بد دیانتی نہیں کی۔اور ہمیشی بے لوث اور بلا امتیاز عوامی خدمت کو اپنا شعور بنائے رکھا۔میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات عوامی شعور کا امتحان ہے۔اور ایسے وقت میں وہ اپنا اور پیپلز پارٹی کا ساتھ د ینے والوں کے مشکور ہیں۔اور ان کی حب الوطنی پر مبنع سوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جلسہ عام سے خطاب سے میاں فیاض خان بازیکہ وٹو،قاسم علی رحمانی ،ڈاکٹر محمد ارشد ،محمد ظفر ،میاں پرویز احمد خان بازیکہ وٹو،میاں ضمیر حیدر بازیکہ وٹو،اور دیگر معززین علاقہ نے بھی خطاب کیا۔اور میاں منظور احمد وٹوسمیت پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔قبل ازیں میاں منظور احمد وٹو نے ڈار پنڈ ،شادی والا ،ڈگرائے ،پیر حیات ،کھجور والا،لدھڑ ملکانہ کھنگراں والا،اور دیگر نواحی علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کیااور ان اجتماعات میں معززین علاقہ کی بھرپور شرکت پر اظہار تشکر کیا۔ان اجتماعات میں سردار محمد اکرام مہونکا،سہیل اقبال ،ملک اسلم ،نذیر احمد انجم ،چودھری محمد یسین ،تاج کھرل،چودھری رحمت علی،چودھری غلام رسول ،چودھری عبدالخالق ،طفیل ڈوگر،سردار حیات ڈوگر،سردار اکرام ،سردار انجم الحسن ،حاجی اشرف چند ،سید انور شاہ،ملک اسلم چند،بشیر احمد،ملک واشق مہار، پیر عاشق شاہ،محمد طفیل ناظم،حبیب اللہ جٹ،ملک شفیق جٹ،ملک شاکر،سکندر بھٹی، سردار عباس ایڈوکیٹ ،میاں لیاقت،میاں غلام نبی نمبردار ،سردار اللہ دتہ،عباس خان، ملک محمد اشرف چندناظم اور ڈاکٹر محمد اصغر نے میاں منظور احمدوٹو کی غیر مشروط بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ انہیں میاں منظوراحمد وٹو کی ذات سے والہانہ عشق ہے۔اور وہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے ان کی کامیابی لازمی سمجھتے ہیں۔
Video: Mian Manzoor Ahmad #Wattoo’s election campaign.
https://www.facebook.com/photo.php?v=459855777426725&set=vb.100002069215843&type=2&theater

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں