خواتین گھروں سے باہر نکلیں بلا اور شیر کو تیر سے نشانہ لگائیں تاکہ جمہوریت کامیاب ہو: منیر احمد خان

317287_413751412065019_1335820750_n

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور انچارج پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیامنیر احمد خان نے کہا۔کہ پیپلز پارٹی دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے۔11مئی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی حیران کن نتائج دے گی ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار خواتین کے نمائندہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر فائزہ ملک ،راجہ عامر خان اور بشری ملک نے بھی خطاب کیا۔
منیر احمد خان نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے 5سال دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ملک دشمن عناصر پی پی پی کو الیکشن سے باہر رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کنارہ کشی اختیار کرنے کی بجائے میڈیا کے زریعے اپنی الیکشن مہم چلارہے ہیں۔پیپلز پارٹی اپنی 5سالہ کارکردگی کا شرمندہ نہیں بلکہ کھل کر اپنے کارنامے گنواہ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے دوسری طرف مخالفین کی کارکردگی کو لوگوں کے سامنے رکھا۔ نہوں نے کہاکہ18کروڑ عوام بہترین جج ہے۔انہوں نے کہاکہپیپلز پارٹی نے ادارے بنائے ۔آئین کو بحال کیا۔پارلیمنٹ کو آزاد اور خود مختار بنایا ہے۔صدر زرداری نے اپنے اختیارات کو پارلیمینٹ کو ٹرانسفر کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر قومی اسمبلی کے حلقہ میں 18ہزار خواتین گھرانے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت 5سال سے فائدہ اٹھا رہی ہیں ۔منیر احمد نے کہاکہ 11مئی کو قومی اسمبلی کے ہر حلقہ کی 18ہزار خواتین گھرانے بینظیر کو ووٹ دے کر شکریہ ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو 4صوبوں میں مقبول ہے۔18کروڑ باشعور پاکستانی فیڈریشن کی جماعت کو ہی کامیاب کرائیں گے۔ تاکہ ملک کو مضبوط بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو حکومت کا موقع ملا تو بجلی کا بحران حل کریں گے۔جس کی بنیاد پاک ایران گیس معاہدہ کرکے رکھ دی گئی ہے۔تھر کول منصوبہ شروع ہوگا۔جس کے نتیجے میں اگلے 20سال تک بجلی کا بحران نہیں ہوگا۔فائزہ ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا الیکشن میں بہت اہم رول ہے۔خواتین گھروں سے باہر نکلیں بلا اور شیر کو تیر سے نشانہ لگائیں تاکہ جمہوریت کامیاب ہو۔ 11مئی کا دن پیپلز پارٹی کی فتح کا دن ہو گا ۔اور جو لوگ الزام تراشی کر رہے ہیں ان کو پہلے اپنے آپ کو دیکھنا چاہیے پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں خواتین کے حقوق کے لئے بہت کام کیا ہے اور ان کو معاشرے میں ایک عزت اور مقام دلوایا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں