آئندہ الیکشن میں فتح غریبوں کی پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی: میاں منطور احمد خاں وٹو

DSC_4022

صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب و امیدوار حلقہ این اے146,147حلقہ پی پی 188میاں منطور احمد خاں وٹو نے کہا ہے کہ جیت کا خواب دیکھنے والے احمکوں کی جنت میں رہتے ہیں آئندہ الیکشن میں فتح غریبوں کی پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی یہ دن روٹھوں کو منانے کے دن ہیں کارکنان لوکل باڈییز الیکشن سمجھ کر گھر گھر جا کر پارٹی کا پیغام پہنچائیں ان خیالات کا اظہا انہوں نے سٹی پریس کلب کے عہدیداران سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس سے پہلے دیپالپور کے بازاروں میں تاجروں سے فرداََ فرداََملاقات کی بعد ازاں یونین کونسل 104میں انتخابی جلسہ اور چالیس ڈی میں کارنر میٹنگ سے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ عوام موازنہ کر لیں کہ ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہماری اور ہمارے مخالف امیدوار خدمت کاموازنہ کر لیں ان کی خدمت بھی دیکھ لیں اور ہماری خدمت بھی دیکھ لیں اگر ہمارا خدمت کے حواے سے پلڑا بھاری ہو تو آپ کے ووٹ کے ہم حق دار ٹھہرے انہوں نے کہا کہ ہوا کا رخ اب پلٹ گیا ہے لو گ اب پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں اللہ کا فضل وکرم اور مدد اس ہوا میں اب شامل ہوچکی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا سب سے زیادہ ووٹ دیپالپور شہر میں ہے ہمارے کارکنان سے ووٹ کو کاسٹ کرنے اور کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ دیہات غریب جو زمینداروں کی جگہ پر رہتے تھے مگر اپنے گھروں کے مالک نہ تھے میں نے اپنے دور حکومت میں موثر قانون سازی کر کے انہیں حقوق ملکیت دلوایا اور ان غریب مزاروں کو چھتیں فراہم کیں اور قانون سازی کر کے ان کے انتقال کا اندراج کرایا اب پنجاب کے تیس ہزار دیہاتوں میں کوئی طاقت ان غریب مزارعوں کو ان کے گھروں سے بے دخل نہیں کر سکتی ان کے ہمرا ہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہPP192سید عباس رضا رضوی،سابق ایم پی اے میاں معظم جہانزیب وٹو،میاں سجاد احمد وٹو ایڈووکیٹ ،سید قاسم گیلانی،میاں محمد حسن بودلہ،ڈاکٹر محمد شعبان،غلام مرتضیٰ مہار،ملک طالب حسین نوناری،ملک منور حسین نوناری،لالہ نواز،چوہدری محمد حنیف فوجی،زبیر شاہ و دیگر کارکنا ن کی کثیر تعداد موجود تھی

Video: Mian Manzoor Ahmad #Wattoo’s election campaign.

Posted by Mazhar Ch on Sunday, May 5, 2013

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں