میاں منظو ر احمد وٹو : احمد نگر انتخابی جلسہ سے خطاب

DSC_4241
دیپالپور: صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب اور پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ این اے 146-147 اور پی پی 188 میاں منظوراحمد وٹو نے کہا ہے کہ وہ دن گئے جب خلیل میاں فاختہ اڑایا کرتے تھے – ن لیگ فتح کے خواب دیکھنا چھوڑ دے اور اپنے کئے کی سزا بھگتنے کے لئے تیار ہو جائے- منڈی احمد آباد میں رحمانی ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ منتخب ہوکر اپنے حلقوں کے ریکارڈ ترقیاتی کام کراؤں گا اور بیروزگاری ختم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا – انہوں نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ، 14 ڈگری کالج قائم کئے ، ڈائلسز سنٹر قائم کیا تاکہ غریب اور نادار لوگ استفادہ کر سکیں جو مہنگے علاج کے متحمل نہیں ، سینکڑوں بیروزگارنوجوانوں کو میرٹ پر سرکاری ملازمتیں دلواویں ، بجلی ، گیس ، تمام دیہاتوں تک پہنچائی ، کھیتوں سے منڈیوں تک رسائی کے لئے سڑکیں تعمیر کرائیں ، عوامی فلاح و بہبود کے لاتعداد منصوبے مکمل کراوے ، انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری بہت مدبر اور مثالی قوت برداشت رکھنے والے عطیم محب وطن ہیں جنہوں نے ہر بحران کا جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کیا اور تمام اہم امور پر مخالفین اور اپوزیشن سمیت سب جمہوری ، پارلیمانی قوتوں کو ساتھ لے کر چلے ، وہ سیاسی اتحاد بنانے ، چلانے اور کامیاب بنانے میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں ، انہو ں نے کہا کہ 11 مئی کے بعد پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کی قیادت میں عوامی راج قائم ہو گا ، انہوں نے کہاکہ ان کا ماضی بے داغ اور عوامی خدمات سے مرصع ہے ان کا سب کچھ عوام کے سامنے ہے اور انہیں عوام سے کچھ چھپانے کی ضرورت بھی نہیں ہے کیونکہ انہوں نے کرپشن یا بددیانتی نہیں کی اور ہمیشہ بے لوث و بلا امتیاز عوامی خدمات کو اپنا شعار بنائے رکھا ، میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات عوامی شعور کا امتحان ہیں اور ایسے وقت میں وہ اپنا اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے والوں کے مشکور ہیں اور ان کی حب الوطنی پر مبنی سوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں – جلسہ عام سے میاں فیاض خان بازیدیکا وٹو ، قاسم علی رحمانی ، ڈاکٹر محمد ارشد ، محمد ظفر ، میاں پرویز احمد خان بازیدیکا وٹو ، میاں ضمیر حیدر بازیدیکا وٹو اور دیگر معززین علاقہ نے بھی خطاب کیا اور میاں منظور احمد وٹو سمیت پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا – قبل ازیں میاں منظور احمد وٹو نے ڈار پنڈ ، شادی وال ، ڈگرائے ، پیر حیات ، کھجور والا ، لدھڑ ملکانہ ، کھنگراں والا اور دیگر نواحی علاقوں میں کارنر میٹنگز سے بھی خطاب کیا اور ان اجتماعات میں معززین علاقہ کی بھرپور شرکت پر اظہار تشکر کیا – ان اجتماعات میں سردار محمد اکرم ممونکا ، سہیل اقبال ، ملک اسلم ، نذیر احمد انجم ، چوہدری محمد یاسین ، تاج کھرل ، چوہدری رحمت علی ، چوہدری غلام رسول ، چوہدری عبدالخالق ، بشیر احمد ، ملک عاشق مہار ، پیر عاشق شاہ ، محمد طفیل ناظم ، حبیب اللہ جٹ ، ملک شفیق جٹ ، ملک شاکر ، سردار طفیل ڈوگر ، سردار حیات ڈوگر ، سردار اکرم ، سردار نجم الحسن ، حاجی اشرف چنہ ، سید انور شاہ ، ملک اسلم چنہ ، محمد اشرف چنہ ناظم اور ڈاکٹر محمد اصغر نے میاں منظور احمد وٹو کی غیر مشروط بھرپور حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ انہیں میاں منظور احمد وٹو کی ذات سے والہانہ عشق ہے اور وہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے ان کی کامیابی لازمی سمجھتے ہیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں