میاں منظوراحمد وٹوانتخابی جلسوں سے خطاب

DSC_4103
صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب اور پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 146-147 اور پی پی 188 سے نامزد امیدوار میاں منظور احمد وٹو نے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے اغواء پر اپنے رد عمل میں کہا کہ پیپلز پارٹی، ظلم ، جبر ، زیادتیاں کرنے نہیں ظلم و جبر برداشت کرنے، سختیاں سہنے اور آمریت کے خلاف جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ،، ہم تشدد کا جواب تشدد سے نہیں جمہوریت سے دیں گے ،، انہوں نے کہا کہ وہ اپنا ظلم ، جبر جاری رکھیں ، ہم اپنا صبر آزمائیں گے ،، میاں منظور احمد وٹو نے اپنے انتخابی حلقہ میں تاجروں اور اپنے ووٹروں سے ڈور ٹو ڈور ملاقاتیں کیں ، کارنرمیٹنگز سے خطاب کیا، بعد ازاں حویلی لکھا اور محمد نگر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پیپلز پارٹی کے صوبائی امیدوار سید علی حیدر گیلانی کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو انتخابات سے دور رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان مشکل حالات کے باوجود انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرے گی – میاں منظور احمد وٹو نے کہاکہ عوام شریف برادران کے پنجاب میں پے درپے ناکام منصوبوں اور سرکاری وسائل کی لوٹ مار سے سخت بیزار ہو چکے ہیں اور عام انتخابات میں ان کا فیصلہ ن لیگ کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دے گا ،، ، میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ آج تک پیپلز پارٹی ، پاکستان اور عوام کے سارے مخالفین ہر طرح کی کوششیں ، سازشیں کر کے بھی شہید بھٹو کا ووٹ بنک کم نہیں کر سکے نہ ہی ایسا ممکن ہے ،، انہوں نے کہا کہ مخالفین جب بھی ملک ، عوام اور پیپلز پارٹی کے مخالف کوئی بھی سازش کرتے ہیں اس کا الٹا اثر ہو جاتا ہے ،، اور پیپلزپارٹی عوامی تائید سے غیر جمہوری سوچ رکھنے والوں کی تمام سازشیں ناکام بنا دے گی ،، میاں منظور احمد وٹو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انتخابات ملتوی کرانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی اور الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے –
DSC_4742
میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ملکی سلامتی ، جمہوری استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر مشکلات کے باوجود شہید بھٹو اور شہید بی بی کے ویژن کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے ، اور اہم قومی امور پر سب کو ساتھ لے کر چلنے کے لئے مسلسل ایثار و قربانی اور مثالی برداشت و تحمل کی راہ پر گامزن ہے ، انہوں نے کہا کہ سازشی اندھیرے بہت جلد چھٹنے والے ہیں ، اور مضبوط جمہوریت کا روشن اجالا تیزی سے پھیل رہا ہے ، میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی ، اور آمریت زادوں کے منفی عزائم شرمندہ تعبیر ہی رہیں گے ،،

اپنا تبصرہ بھیجیں