شریف برادران نے کرپشن سے اربوں کے اثاثے بناۓ: رحمان ملک

960227_415551881884972_1513461893_n

سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ نوازشریف کا ممبئی حملوں کے بارے میں بیان ملک دشمنی ہے، وہ قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہا کہ نوازشریف سیاسی مقاصد کے لۓ ریاستی اداروں کو متنازعہ بنارہے ہیں، نوازشریف نے انتخابی مہم کے اشتہار میں میرے چیف جسٹس افتخار چوہدری کی تصویر اپنے ساتھ لگا کر تاثر دینے کی کوشش کی گئ کہ عدلیہ ن لیگ کے ساتھ ہے، یہ عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی سازش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ کی تشہیری مہم میں چیف جسٹس افتخار چوہدری کی تصویر استعمال کرنے پر چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس نوٹس لیں۔
954776_415553201884840_1718717607_n

پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ شریف برادران پہلے ان کے مناظرے کا چیلنج قبول کریں، پھر صدر زرداری کی بات کریں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رحمان ملک نے شہبازشریف کے صدر پر الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے غیر ملکی ماہرین کو صدر کے کہنے پر فوری ویزا دلوایا، ٹیم کے ایک 2 ارکان کو سندھ بھجوایا تو کیا غلط کیا، وہاں بھی تو ضرورت تھی۔ کیا سندھ کے عوام پاکستانی نہیں؟ شریف برادران سندھ کے عوام سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں؟ رحمان ملک نے لاہور پريس کانفرنس ميں يہ سوال بھي اٹھايا کہ آخر شہباز شريف کراچي سے کيا دشمني ہے؟ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف ٹرانسپیرنسی کا حوالہ دیتے ہیں تو پھر وہ خط بھی سامنے لائیں جس میں بدعنوانی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے ایل ڈی اے پلازہ میں لگنے والی آگ کو سازش قراردیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا، انہوں نےواضع طور پر کہا کہ شہبازشريف نے کرپشن کے تمام ثبوت مٹانےکيلئے ايل ڈي اے پلازہ ميں آگ لگوائی۔۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے دہشت گردوں کی کبھی مذمت نہیں کی مگر فوج، آئ آیس آئ کے خلاف بیان دے کر ملک دشمنی کررہے ہیں۔
ن ليگ اور طالبان کے درمیان غیر تحریر شدہ معاہدہ ہے، شہباز شريف لشکر جھنگوی کے تعاون سے وزیراعلیٰ بنے، پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کرکے، ملک کو دہشت گردی کی آگ میں جھونک دیا۔
رحمان ملک نے تمام ثبوت سپريم کورٹ ليکر جانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر کرپشن کے ثبوت جھوٹےثابت ہوں تو وہ سياست چھوڑ ديں گے۔
1101838122-1
420599_415550395218454_2051480375_n

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ انکے پاس شریف برادران کی کرپشن، جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے سینکڑوں ثبوت موجود ہیں اور وہ داتا دربار پر دونوں بھائیوں کو کھلے عام مناظرے کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے سجاد علی شاہ جیسے ججوں کو اٹھا باہر کیا اور اب عدلیہ کے احترام کا دعویٰ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں، مگر شہباز شریف سے پوچھا جائے کہ وہ صبح سویرے عمران خان سے ہسپتال میں کون سی ڈیل کرنے گئے تھے۔ ایل ڈی اے پلازے میں لگنے والی آگ پر ان کا کہناتھاکہ واقعہ اتفاقیہ نہیں،، پلازے میں اہم منصوبوں کی دستاویزات موجود تھیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور انکی اتحادی جماعتوں کو انتخابات سے دور رکھنے کیلئے نشانہ بنایا جارہاہے علی حیدر گیلانی کو جلد بازیاب کرایا جائے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے الیکشن کمیشن اور نگران وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی، کوئٹہ اور دیگر حساس شہر جہاں الیکشن کے دن خونریزی ہو سکتی ہے، بم پھٹ سکتے ہیں وہاں موبائل فون سروس گیارہ مئی کو صبح سے شام تک بند رکھی جائے۔
رحمان ملک کی پریس کنفرنس کی ویڈیو آپ ذیل کے لنک پر دیکھ سکتے ہیں:

http://www.pakistanvoices.com/talkshow/Rehman-Malik-Press-Conference-against-Sharif-Brothers—9th-May-2013/103044/32

اپنا تبصرہ بھیجیں