عوام تیر کے نشان پر مہر ثبت کر کے قومی ترقی کا تسلسل جاری رکھنے کا فیصلہ کر چکے ہیں: پیپلز پارٹی پنجاب

1101836384-1
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر عزیز الرحمان چن ، طارق گجر اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامر خان کہا ہے کہ عوام آج تیر کے نشان پر مہر ثبت کر کے قومی ترقی کا تسلسل جاری رکھنے کا فیصلہ کر چکے ہیں-جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا – نواز شریف کی جانب سے تین برس میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعوی محض انتخابی لالی پاپ ہے اگر ن لیگی عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ ہوتی تو جنگلہ بس سروس پر 70 ارب روپے ضائع کرنے کے بجائے توانائی کے منصوبے شروع کرتی – پیپلز سیکرٹریٹ میں کارکنوں کو پولنگ اسٹیشنوں پر چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہاکہ دھاندلی کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے کارکن ہمہ وقت پولنگ اسٹیشنوں پر موجود رہیں – انہوں نے کہا کہ بے نظیر دور میں توانائی کے معاہدوں کی بھر پور مخالفت کر کے اور طویل عرصہ تک اقتدار کے مزے لینے کے باوجود ن لیگی قائدین نے توانائی کے شعبہ پرکوئی توجہ نہیں دی ، اگر وہ یہ مسئلہ حل کرنے میں مخلص ہوتے تو آج قوم کو لوڈ شیڈنگ کا عذاب نہ سہنا پڑتا – انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیج دی اور قومی سرمایہ لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنائے ، انہوں نے کہا کہ اگر شریف برادران بینظیر دور میں توانائی معاہدوں کی بلا جواز مخالفت نہ کرتے اور 1997 میں برسراقتدار آ کر بینظیر حکومت کے توانائی معاہدے ختم نہ کرتے تو آج قومی ترقی کا پہیہ بہت تیز ہوتا – انہوں نے کہا کہ باشعور عوام شریف برادران کی اصلیت اور سیاسی شعبدہ بازیوں کو اچھی طرح جان چکے ہیں اس لئے انہیں فریب دینا آسان نہیں –

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں