پیپلز پارٹی برسراقتدار آ کر پنجاب میں ہونے والی ریکارڈ انسانی ہلاکتوں کا حساب لے گی: تنویر اشرف کائرہ

11201305090358
جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ ڈینگی ، خسرہ ، مہلک کف سیرپ اور ناقص ادویات کے باعث پنجاب میں ہونے والی ریکارڈ انسانی ہلاکتوں کا پیپلز پارٹی پنجاب میں برسراقتدار آ کر حساب لے گی- انہو ں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے -کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس شہید بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو جیسی لیڈر شپ نہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی محروم طبقات ،غریبوں اور کارکنوں کی پارٹی ہے جس کی قیادت نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کیں -میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں انہوں نے کہاکہ شہید بی بی محترمہ بینظیر بھٹو کو بہت ڈرایا گیا ،راستے بدلنے کا کہا گیا مگر وہ چٹان کی طرح ڈٹی رہیں اور کہا کہ وہ پاپا سے کئے گئے وعدہ کو ہر قیمت پر نبھائیں گی اور پھر دنیا نے دیکھا کہ وہ اپنے شہید باپ کی عظیم بیٹی ملک و قو م اور جمہوریت پر قربان ہو گئیں ،تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ پارٹی قیادت نے جو ان پر اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ میرے پنجاب کی پارٹی قیادت سنبھا لنے سے ن لیگ قیادت پریشان ہو گئی ہے – انہوں نے کہا کہ پنجاپ کے غیور دلیر اور باشعور عوام میرا ہی نہیں شہید بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو کا بھرپور ساتھ دیں گے اور عام انتخابات میں بھرپور عوامی تائید سے وفاق اور صوبوں خصوصا ” پنجاب میں بھی شرافت اور دیانتداری کی حکمرانی قائم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگی قیادت بوکھلاہٹ کاشکار ہے اور روزانہ ہمارے قائدین کی کردار کشی کرتی رہتی ہے تاھم انہوں نے کہا کہ صدرمملکت نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن پر عمل کرتے ہوئے مثالی قوت برداشت،حوصلے،بہادری تدبر اور وسیع تر قومی مفاہمت کی پالیسی پرانتہائی صبروتحمل اور استقامت کے ساتھ عمل پیرا ہو کرمخالفین کی ہر سازش ناکام بنا دیا ہے -تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ شریف برادران دوسروں پر تنقید کر کے اپنے کرتوت تو نہیں چھپا سکتے ، سارے صوبے کے وسائل لاہور کی ایک سڑک پر لٹا کر تعلیم و صحت کے شعبے تباہ کر کے ایک اور ناکام منصوبوں کے ذریعے سرکاری وسائل کی لوٹ مار سے وہ ن لیگی سیاست کا مستقبل تاریک کر چکے ہیں –

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں