دھاندلی ثابت ہوگئی تو عمران مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کر دینگے :میاں منظور وٹو

IMG_6769
الیکشن کمیشن دھاندلی کے ٹھوس ثبوت پر تبدیل ہونا چاہئے : روزنامہ دنیا سے گفتگو پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کا اگر 4حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کا مطالبہ مان لیا جائے اور اگر ان حلقوں میں دھاندلی ثابت ہو گئی تو عمران خان مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کردیں گے جو فی الحال درست نہیں،
جمہوریت کی بہتری کے لئے مدت کا پورا ہونا ضروری ہے ۔ روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اس وقت تک تبدیل نہیں ہونا چاہئے جب تک دھاندلی کا ٹھوس ثبوت سامنے نہ آجائے ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے میڈیا ایڈوائز ر فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں کوئی ایسی بات نہیں کی جس پر کسی کو اعتراض ہو ۔ انہوں نے کہا نیا الیکشن کمیشن لانے پر بھی کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ زیادہ تر سیاستدانوں کی یہی خواہش ہے ۔پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں اڑھائی روپے تک بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا تھا مگر ن لیگ کی حکومت نے صرف ایک سال میں بجلی چھ روپے یونٹ مہنگی کردی ہے ۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں