پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جواں پرعزم قیادت میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے ہر سطح پر موثر کردار ادا کرے گی: منیر احمد خان

542593_234041826733580_734191998_n
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے انچارج پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا منیر احمد خان نے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی نے اپنی قربانی دیکر جمہوریت کو بلند و بالا کر دیا ہے – انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملکی سیاست میں مثبت تعمیری کردار ادا کرتی رہے گی – پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ انتخابی ہار جیت جمہوریت کا حصہ ہے اور سیاسی جماعتوں کے جمہوری سفر میں اتار چڑھاؤ آتے ہی رہتے ہیں تاہم یہ سمجھنا کہ انتخابی نتائج کے باعث کوئی عوامی جماعت اپنی حیثیت کھو بیٹھے ہے غلط اور حقائق کے منافی ہو گا- انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب بھی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے جسے صرف پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اکثریت حاصل ہے – قومی اسمبلی میں بھی اپوزیشن لیڈر پیپلز پارٹی سے ہو گا – انہوں نے کہا کہ سندھ اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی حکومتیں بنیں گی جبکہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں بھی پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت ہے – انہوں نے کہا کہ قومی سیاست اور اہم امور میں پیپلز پارٹی کی مسلمہ حیثیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا – منیر احمد خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی سیاست میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی اور عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گی – انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات اور خطے کی صورتحال کے پیش نظر ملک کی سب سے بڑی جمہوری اور عوامی طاقت پیپلز پارٹی پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جنہیں وہ قومی فریضہ کی طرح بطریق احسن نبھائے گی – انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پیپلز پارٹی نہ صرف اپنی غلطیوں کا اعتراف کریگی بلکہ اپنی غلطیوں کی اصلاح کرے گی – انہوں نے کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ پیپلز پارٹی کی غلطیاں مشکلات ، مجبوریوں اور نامساعد حالات کی وجہ سے ہوئیں – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کا تسلسل چاہتی تھی جسکی وجہ سے پیپلز پارٹی کو اتحادی حکومتیں بنانا پڑیں – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے عزم کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت جاری رکھے گی – منیر احمد خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جواں پرعزم قیادت میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے ہر سطح پر موثر کردار ادا کرے گی – انہوں نے کہا کہ جیالوں کو پیپلز پارٹی میں واپس لا کر دوبارہ متحرک کریں گے اور شہید بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پارٹی بحال کریں گے –

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں