پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کی قرار داد

IMG_6776

پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ایک قرار داد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ میاں منظور احمد وٹوصدر پیپلز پارٹی پنجاب اپنا استعفی واپس لیں ، پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پارٹی قیادت سے بھی یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ میاں منظور احمد وٹو کا استعفی قبول نہ کریں – اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو کمیٹی ارکان نے قرار داد میں واضح کیا کہ اگر پارٹی قیادت نے میاں منظور احمد وٹو کا استعفی قبول کیا تو پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ممبران بھی پارٹی چھوڑ دیں گے – قرار داد راجہ ریاض نے پیش کی جسے بھاری تائید سے منظور کر لیاگیا – میاں منظور احمد وٹو کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں تنویر اشرف کائرہ جنرل سیکرٹری ، منیر احمد خان انچارج پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا ، راجہ ریاض احمد ڈویژنل کوآرڈینیٹر فیصل آباد ، مہر غلام فرید کاٹھیا ڈویژنل کوآرڈینیٹر ساہیوال ، تسنیم احمد قریشی ڈویژنل کوآرڈی نیٹر سرگودھا ، سید عمر شریف بخاری ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، اعجاز سماڈویژنل کوآرڈی نیٹر گوجرانوالہ ، طارق گجر نائب صدر ، حاجی عزیز الرحمان چن نائب صدر ، ملک نواب شیر وسیر نائب صدر ، اورنگزیب برکی فنانس سیکرٹری ، راجہ عامر خان سیکرٹری اطلاعات و نشریات ، دیوان محی الدین ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ، حاجی سلیم خان چھینہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، منظور احمد مانیکا سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس ، میاں عبدالوحید پبلک ریلیشن سیکرٹری ، محمد اقبال سیالوی آفس سیکرٹری ، بیگم بیلم حسین صدر پی وائی او پنجاب ، خرم لطیف کھوسہ صدر پی ایل ایف ، پیر محمد صفدر شاہ صدر علماء و مشائخ ونگ ، اشرف خان سوہنا صدر لیبر نگ ، پرویز رفیق صدر اقلیتی ونگ ، راجہ شیراز کیانی صدر پی ایس ایف اور چوہدری اسلم گل نائب صدر پی پی پی پنجاب نے شرکت کی ، پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ارکان کی جانب سے استعفے دینے کی بھی پیش کش کی گئی تاہم میاں منظور احمد وٹو نے یہ پیش کش منظور کرنے سے معذرت کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ عوام سے رابطے بڑھائیں اور نئے عزم کے ساتھ پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے پر توجہ مرکوز کریں –

اپنا تبصرہ بھیجیں