PPP and its leadership believe in free media and always stand with its freedom: Jahanara M Wattoo

10308304_397370433734051_2804086370710227716_n
Ms. Jahanara M Wattoo, a provincial leader of Pakistan Peoples Party (PPP) and head of PPP social media wing Punjab has said the right of freedom of expression was a fundamental human rights and spirit of freedom of press, and the Party would not allow anyone to snatch the press freedom.

She said in a seminar on “Freedom of expression and beauty of democracy”, organised by the PPP Punjab Human Right wing, held at the Lahore Press club that the democracy and free media are co-related; democracy is impossible without an independent media, and free media is impossible without democracy. The freedom of speech and freedom of the press were a part of the Constitution of Pakistan.

She said Quiad e Awam Shaheed Zukifiqar Ali Bhutto, for the first time in Pakistan’s history succeeded in achieving broad based national consensus for the 1973 constitution,through this for the first time fundamental human rights incorporated in constitution. Through Article 19 of the constitution, freedom of expression was guaranteed and legal cover was provided for public speeches and independent publication. These great measure injected new life into independent media.

She said during the party’s governments huge developments were made in communication and media sector. The PPP governments had taken many bold steps to liberalize the country’s media industry. It was the PPP government that abolished the emergency Pemra Law 2007. The PPP and its leadership believed in free media and always stand with its freedom and independence.

پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی رہنما اور سربراہ سوشل میڈیا پنجاب محترمہ جہاں آرا ء وٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب ہیومن رائٹس کے زیرِ اہتمام ’’آزادیء اِظہار‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور آزاد میڈیا لازم و ملزوم ہیں۔جمہوریت کے بغیر آزاد میڈیا کا تصور نہیں اور آزاد میڈیا کے بغیر جمہوریت کا اِرتقا ممکن نہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی ء پریس کے لئے جدوجہد کی ہے اورآزادیء اِظہار کے دفاع کے لیے ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم میڈیا سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی سماجی اور صحافتی پیشہ ورانہ ذمہ داری کو ایمانداری سے ادا کریں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومت کے خلاف ایک میڈیا چینل نے باقاعدہ مہم چلائی ،جس سے پارٹی کو ۲۰۱۳؁ کے انتخابات میں بھاری نقصان اُٹھانا پڑا۔مگر ہم انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور کسی بھی میڈیا چینل کی بندش کے خلاف ہیں۔جہاں آراء وٹو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مُتفقہ آئین کے ذریعے پاکستانی قوم کو بنیادی حقوق دئیے تھے۔جس میں آرٹیکل ۱۹ آزادیء اظہار کی ضمانت فراہم کرتا ہے جو کہ آزاد میڈیا کی روح ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے میڈیا کی آزادی کے لئے کئی جرات مندانہ اِقدامات کئے ہیں۔ہمارے سابقہ دورِ حکومت میں ایمرجنسی پیمرا ء لا ۲۰۰۷ کو ختم کیا گیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد میڈیا پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ اِس کی آزادی اور خود مُختاری کے لئے کھڑی رہے گی۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں